لاہور(نیوزڈیسک) اب مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں کسی میسج کا جواب دینے کے لیے آپ کو ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جی ہاں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت آپ نوٹیفکیشن میں ہی پیغام دیکھ کر اس کا جواب دے سکیں گے۔ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے بلاگ اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا ورڑن میں دستیاب ہے۔ یہ تبدیلی اینڈرائیڈ سمارٹ فونز صارفین کے لیے سامنے آنے والی ہے۔ اس فیچر کے تحت جب آپ کو میسج موصول ہوگا تو نوٹیفکیشن ٹرے پر آپ اسے معمول کے مطابق دیکھیں گے مگر پھر ایپ ڈاو¿ن کرکے اسے بڑا کریں گے اور رپلائی بٹن پر کلک کرکے جواب دیں گے۔ یہ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا اور اب اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اسی طرح واٹس ایپ نے سروس کے اندر موجود کیمرہ انٹرفیس بھی بدلا ہے اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہو گیا ہے۔ یہ نیا کیمرہ انٹرفیس صارفین کے لیے استعمال کرنا زیادہ آسان ہے اور اب بلیو شٹر بٹن کو ختم کرکے ایک وائٹ بٹن رکھا گیا ہے جو سکرین کلر سکیم سے فٹ ہوجائے گا۔یہ فیچر بھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔