کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں پہلی بار4سے14سال تک کے بچوں کو جدید طریقے سے تعلیم دینے والے سینٹر اسمارٹ برین کا افتتاح کردیا گیاہے جس سے بچوں کی دماغی نشوونما بہتر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چین اور جاپان کے بعد اب کراچی میں بھی پہلی بار4سے14سال تک کی عمر کے بچوں کی دماغی صلاحیت تیز کرنے اور ان کی چھپے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے اسمارٹ برین سینٹر کاافتتاح کردیا گیا جس کا مقصدبچوں کو بہتر تربیت فراہم کرنے کے ساتھ بہتر تعلیم دینا بھی ہے۔اسمارٹ برین کی ڈائریکٹرمسزاحسن نے بتایاکہ اس سینٹر کے قائم کرنے سے بچوں میں میتھ کے خوف کو ختم کرکے ان کو نمبروں سے کھلانا ہے تاکہ ان کا دماغ مزید تیزہوجائے جبکہ سینٹر کی دوسری ڈائریکٹر مسزمنیر کا کہناتھاکہ اس سینٹر میں بہتر تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔ سینٹر کی افتتاح تقریب میں بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے بچوں کی رجسٹریشن بھی کرائی۔بچوں کے والدین کو سی ای او اسمارٹ برین سینٹر اشرف نور نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔