اسلام آباد (نیوزڈیسک)وہ اسمارٹ فون ڈرل بھی جس کا کچھ نہ بگاڑ سکے.وہ اسمارٹ فون ڈرل بھی جس کا کچھ نہ بگاڑ سکےچینی کمپنی ژاﺅمی نے گزشتہ ماہ اپنا اسمارٹ فون می فائیو متعارف کرایا تھا جسے کافی متاثرکن قرار دیا جارہا ہے۔سنیپ ڈراگون 820، 4 جی بی ریم، 32 یا 128 جیبی اسٹوریج اور 16 میگاپکسلز رئیر کیمرہ وغیرہ۔مگر اب اس کمپنی نے اس کا نیا پرو ورژن بھی پیش کردیا ہے جس کا بیک کور انتہائی مضبوط ہے۔ایک یوٹیوب ویڈیو پر اس فون کی مضبوطی کو آزمانے کے لیے آری سے لے کر برقی ڈرل کو اس فون پر آزمایا گیا۔اور یہ فون اتنا مضبوط نکلا کہ برقی ڈرل سے لے کر کسی بھی قسم کی نوکیلی چیز اس پر خراش تک نہیں ڈال سکی۔اس کے پرو ورژن کی قیمت 354 ڈالرز ہے جبکہ دوسرا ماڈل 262 ڈالرز کا خریدا جاسکتا ہے۔اس سے پہلے موٹرولا نے بھی موٹو ایکس فورس اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ جو بھی کرلیں اس کی اسکرین کو توڑا نہیں جاسکتا۔اس فون پر سے 2 بار ٹرک گزاریا گیا اور اس کے باوجود اسکرین پر خراش تک نہیں آئی۔