بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گوگل کا سی ای او کتنی سیلری لیتا ہے ؟اور اس کا تعلق کس ملک سے ہے؟جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) گوگل کے سی ای او سندر پچائی کی سالانہ تنخواہ 6 لاکھ 52 ہزار ڈالر ہے جب کہ اس کے علاوہ ان کی دیگر مراعات ہیں جن کی سالانہ مجموعی رقم 10 ارب روپے بنتی ہے۔گوگل میں کام کرنے والے سی ای او کے لیے یہ لازمی ہے کہ ہر 2 سال میں ایک دفعہ اسے ریسٹرکٹڈ اسٹاکس میں سے آمدنی فراہم کی جائے تاکہ وہ ادارے کی مزید ترقی اور لمبی پلاننگ کے لیے منصوبہ بندی اور محنت کرے جب کہ اس کے تحت گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات دی جاتی ہیں جن کی رقم سالانہ 10 ارب روپے بنتی ہے۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو سال 2015 کے لیے اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی مد میں 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور تنخواہ کی مد میں 6 لاکھ 52 ہزار ڈالر کی رقم ملی اور یہ گوگل کی تاریخ میں کسی ایگزیکٹو کو دی جانے والی سب سے زیادہ تنخواہ بھی ہے۔واضح رہے کہ گوگل کی ذیلی کمپنی ایلفابیٹ نے اس سال فروری میں اثاثوں کی مد میں ایپل کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ موبائل آلات اور یوٹیوب پر اشتہارات اور مارکیٹنگ کی ضمن میں صرف ایک سال میں اس کا منافع 4.9 ارب ڈالر تک پہنچا جو پہلے 4.7 ارب ڈالر تھا۔ اس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں گوگل کا حجم 554 ارب ڈالر اور ایپل کی قدر 534 ارب ڈالر رہی جس میں سندر پچائی کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔ سندر پچائی کا تعلق بھارتی شہر چنائی سے ہے اور انہوں نے اسٹینفرڈ اور پینسلوانیہ یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…