بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

انسانی دماغ فالتو یادوں کے ساتھ کیا کرتا ہے ؟حیران کن تحقیق

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(نیوز ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ غیرضروری یادداشت کو ایک طرح کے’’ ٹریش فولڈر‘‘ میں پہنچا دیتا ہے لیکن انہیں دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ امریکا میں میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میموری کیا ہوتی ہے، کہاں ہوتی ہے اور اسے دوبارہ واپس لایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے اس کے لیے 3 اقسام کے چوہے استعمال کیے جو بھولنے کے مریض تھے اورچوہوں کے پاؤں پر ہلکا کرنٹ دے کر انہیں ایک مضبوط یادداشت دی گئی تھی جب کہ اس میں نیلی روشنی استعمال کرکے اس تکلیف دہ شاک (کرنٹ) کی یاد کو تازہ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے الزائیمر اور ڈینمنشیا جیسے امراض میں یادداشت کھونے کے عمل کو سمجھنے میں بہت مدد سکے گی۔ اسی طرح کسی حادثے اور سانحے کے بعد کی تلخ یادیں کس طرح ہمارے وجود کا حصہ بن جاتی ہیں اور بار بار کی کوشش سے بھی وہ نہیں جاتیں اور اس کی وجہ جاننے میں بھی مدد ملے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی سطح پر یاد ہم اس شے کو کہتے ہیں جو دماغی خلیات (سیلز) کیدرمیان سگنلنگ سے وجود میں آتے ہیں اور ان کا انحصار خاص اے ایم پی اے ریسپٹرز پر ہوتا ہے۔ جن جن علاقوں پر دماغی خلیات جڑیں گے اور وہاں زیادہ سے زیادہ اے ایم پی اے ریسپٹرز ہوں گے وہ یادداشت اتنی ہی پکی اور مضبوط ہوگی اور جب جب یادداشت کو دْہرایا نہیں جاتا اے ایم پی اے ریسپٹرز کمزور پڑتے جاتے ہیں اور یاد مٹتی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہیکہ دماغ فالتو یادوں کو ٹریش بن میں ڈال دیتا ہے لیکن اسے واپس لانا ممکن ہے اور دوسری جانب دماغی امراض میں یادداشت کھونے کے عمل کو بھی سمجھنا ممکن ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…