بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

واٹس ایپ میں اور بڑی تبدیلی سامنے آگئی ، جانئے

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے آخر کار اپنے صارفین کو اپنا ٹیکسٹ فارمیٹ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔جی ہاں واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک یا اسٹرائیک تھرو کرسکتے ہیں۔اس فیچر کو بیٹا ورژن میں آزمایا گیا مگر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے پر تمام صارفین اسے استعمال کرسکتے ہیں۔بیشتر افراد کے واٹس ایپ میں تو یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر انسٹال ہوگئی ہیں۔اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ کو تمام فیچرز سے لیس کمیونیکشن ٹول بنانا اور دفتری استعمال کے لیے بہترین بنانا ہے۔اس کی مثال اس وقت بھی سامنے آئی تھی جب گزشتہ ماہ اس میں لوگوں کو دستاویزات شیئر کرنے کا آپشن فراہم کیا گیا تھا۔
استعمال کرنے کا طریقہ
یہ فیچر کسی بٹن کو کلک کرنے سے کام نہیں کرتا بلکہ یہ ایپ کے اندر چھپا ہوا ہے اور مخصوص الفاظ پر آن ہوجاتا ہے۔
بولڈ : کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * سلام * ۔
اٹالک : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ سلام _ ۔
اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام~ ۔
یہ تینوں فیچرز اکھٹے بھی کام کرسکتے ہیں اور آپ کسی ایک لفظ پر بھی انہیں آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…