جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

فیس بْک کے بہترین فیچرز

datetime 31  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) فیس بْک ایسی مقبول ترین ویب سائٹ ہے جو اکثر لوگ روزانہ سب سے پہلے اور دن میں کئی بار چیک کرتے ہیں، مگر کئی بار اس میں کچھ ا?سان کام بہت مشکل ہو جاتے ہیں جس کی وجہ اس کے فیچرز سے ا?گاہی نہ ہونا ہے۔ اپنے فیس بْک کے استعمال کو تجربے کو بہترین بنانے کے لیے ان چند ٹرکس اور ٹپس کو اپنا کر دیکھیں۔

فیس بک سے بیٹری بچائیں
اگر توآپ کے سمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے تو اس کی وجہ فیس بْک ایپ ہے۔ جی ہاں یہ اپلیکشن بیٹری کو بہت تیزی سے نچوڑتی ہے اور اس کو ڈیوائس سے نکالنے پر بیٹری کی زندگی میں 20 فیصد بہتری آتی ہے، لہٰذا سمارٹ فون پر براوزر پر فیس بْک استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے ا?پ کو میسجز کے لیے الگ ایپ مسینجر کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔

اپنے سٹیٹس میں ایموجیز کا استعمال
کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بْک میں آپ ایموجیز کو اپنے سٹیٹس میں بھی استعمال کرتے ہیں؟ بس آپ کو ایموجی کی بورڈ کی ضرورت ہوگی جو کہ ایک کروم ایکسٹیشن کی شکل میں موجود ہے۔ میسج میں سین لکھا نہ آنا فیس بْک کے ہر میسج کو جب بھی آپ دیکھتے ہیں تو سین لکھا آتا ہے اور اس سوشل میڈیا میں تو اس کا حل نہیں تاہم گوگل کروم کی ایک ایکسٹیشن کی مدد سے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ کروم کی فیس بک ان سین ایکسٹیشن کی مدد سے آپ پڑھنے کی رسید کو بلاک کر سکتے ہیں اور دوسرے فرد کو لگے گا کہ آپ نے انہیں پڑھا نہیں۔

کمنٹس میں جی آئی ایف پوسٹ کرنا
گزشتہ سال فیس بْک نے جی آئی ایف کو سٹیٹس اور چیٹ ونڈو میں پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرا دی، مگر آپ کسی پوسٹ کے کمنٹ میں اسے استعمال نہیں کرتے، لیکن کروم کی ایک ایکسٹینشن سے ایسا ممکن ہے۔

فیس بْک گراف سرچ سے مطلوبہ نتائج
آپ نے فیس بْک گراف سرچ کو اپنے دوستوں کو تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا ہو، مگر کیا بہت زیادہ گہرائی میں استعمال کرکے دیکھا؟ مثال کے طور پر اگر آپ مختلف جملے جیسےPeople in Pakistan who like cricket لکھ کر دیکھیں تو ایسے نتائج سامنے آئیں گے جن کی آپ نے توقع بھی نہیں کی ہوگی۔

پرانی پوسٹ کو سرچ کرنا
کئی بار آپ نے فیس بْک نیوز فیڈ پر کچھ دیکھا ہوتا ہے جو یاد نہیں رہتا اور آپ اسے دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں تو سرچ بار پر اس سے متعلق مخصوص جملے لکھ کر دیکھیں جو آپ کو یاد ہو تو نتائج سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے کس دوست یا پیج نے اس پوسٹ کو کیا تھا۔

فیس بْک چھوڑے بغیر تصاویر ایڈٹ کرنا
کسی ایڈیٹنگ ایپ کی بجائے آپ اپنی تصاویر کو فیس بْک پر بھی ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ جب بھی آپ فیس بْک پر کوئی فوٹو اپ لوڈ کرتے ہیں تو اپ لوڈ ہونے کے بعد اس پر کمپیوٹر ماؤس کا کرسر رکھیں گے، تو ایڈٹ کا آپشن آ جائے گا جس پر کلک کرکے آپ ایک نئی ونڈو میں چلے جائیں گے جہاں تصاویر میں فلٹرز، ٹیکسٹ اور سٹیکرز کے ساتھ کروپ بھی کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…