انگوٹھی کی طرح پہنی جانے والی حیرت انگیز چیز ، فلموں کی باتیں اب حقیقت

31  مارچ‬‮  2016

پیرس(نیوزڈیسک) : جیمز بانڈ کی فلموں میں سگریٹ گن اور اسکینگ پول گن کو لوگ حیرت زدہ ہوکر دیکھتے تھے اور کسی کے تصور میں بھی نہ تھا کہ یہ حقیقت کا روپ دھارلے گی لیکن اب سائنس دانوں نے انگوٹھی جتنی چھوٹی گن دنیا کے سامنے لا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔فرانسیسی سائنس دانوں کی تیار کردہ انگلی کے ناخن کے سائز جتنی اس انگوٹھی نما پستول کو ”لی پیٹیٹ پراٹیکٹر“ کا نام دیا گیا ہے اور ایک نظر میں دیکھنے میں کسی بھی طرح پستول نہیں لگتی۔ سائنس دانوں کے مطابق دنیا کی اس چھوٹی ترین پستول کا سائز 4 ملی میٹر ہے جب کہ اس میں سکس شاٹ پن فائر سلینڈر لگایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے رواں ماہ ہی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا اور ابتدائی طور پر اس کی قیمت 1850 ڈالر رکھی جائی گی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ آرٹ کا بہترین اور ناقابل یقین نمونہ ہے اور ہرلحاظ سے منفرد ہے، یہ پستول عام پستول کے مقابلے میں کم طاقت والی ہے لیکن ایک بھرپور دفاعی ہتھیار ہے جسے خفیہ طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پستول کا تصور فلموں میں دکھائی جانے والی واکنگ اسٹک، پین گن اور پاکٹ گن سے لیا گیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…