اب بوتل پی کر پھینکنے کی ضرورت نہیں، ماہرین نے انوکھا پلاسٹک ایجاد کر لیا

31  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئس لینڈ کے طالب علم نے دنیا کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایسا پلاسٹک تیار کیا ہے جو کچھ دیر بعد ازخود گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔آئس لینڈ میں ڈیزائننگ کے طالب علم ایری جانسن کے مطابق دنیا بھر میں پلاسٹک کا کچرا ایک وبال بن چکا ہے جس کے لیے سرخ الجی سے تیار کردہ اس کا اپنا بنایا ہوا پلاسٹک ایک اچھا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ جانسن کے مطابق جب انہوں نے یہ سنا کہ دنیا میں بنائے جانے والی پلاسٹک کی نصف مقدار ہی ری سائیکل ہوتی ہے اور اس کے بعد اسے بھی ماحول میں پھینک دیا جاتا ہے، اس پلاسٹک کو سادہ اجزا میں ٹوٹ کر بکھرنے میں سینکڑوں سال کا عرصہ درکار ہوگا اور یوں وہ صدیوں تک ماحول دشمن بنارہے گا۔اس کے لیے ایری جانسن نے پلاسٹک بنانے کے لیے کئی اہم مادوں کو آزمایا تاکہ اس سے پانی کی بوتل بنائی جاسکے۔ آخر کار ان کی نظر ایک پاو¿ڈر اگر پر پڑی جسے سرخ رنگ کی الجی سے حاصل کیا جاتا ہے، اس میں پانی ملاکر جیلی نما شے بنائی گئی، بوتل کے سانچے میں ڈھالا اور اسے ٹھنڈا کردیا۔ طالب علم کی بنائی ہوئی اس پلاسٹک کی بوتل میں جب تک پانی رہتا ہے یہ اپنی صورت برقرار رکھتی ہے اور پانی ختم ہوتے ہی یہ پگھلنا شروع ہوجاتی ہے جسے بایو ڈگریڈیبل مٹیریل کہا جاتا ہے۔ چونکہ یہ بوتل قدرتی اجزا سے بنائی گئی اسی لیے اس میں پانی پینا صحت کے لیے مضر نہیں۔ وہ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ اگر آپ چاہیں تو بوتل کو چباکر چکھ بھی سکتے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…