بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ماہرین نے حیرت انگیز کپڑا تیار کر لیا، بس ہاتھ لگائیں اور ۔۔۔۔۔!

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثر لوگوں کو کھانے کا انتظار کرتے ہوئے میز تھپتھپانے کی عادت ہوتی ہے لیکن اب اسی شوق کو دیکھتے ہوئے ایسا میز پوش کپڑا تیار کیا گیا ہے جو مختلف آلات کی آواز نکالتے ہوئے موسیقی سناتا ہے۔ سویڈن میں اسمارٹ ٹیکسٹائل کمپنی نے کھانے کی میز پر بچھانے والی میز پوش پر پیانو کیز اور طبلے کا کھرل ڈیزائن تیار کیا ہے جسے تھپتھپانے سے موسیقی بجنے لگتی ہے اور اس طرح میز پر بیٹھے بہت سے لوگ الگ الگ یا ایک ساتھ بھی اسے بجاسکتے ہیں۔ کپڑے میں پیانو کی کیزاور ڈرم کا گول حصہ لگایا گیا ہے جس کے نیچے برقی سینسر لگے ہیں جو چھونے اور دبانے پر ایک سسٹم اور آواز کے نظام کو سگنل بھیجتے ہیں جس سے میوزک پیدا ہوتا ہے۔ کپڑے کے نیچے پنوں کی صورت میں سینسر لگائے گئے ہیں جو آن اینڈ آف سوئچ کی طرح میوزک خارج کرتے ہیں، یہ الیکٹرانک، سینسر اور کپڑا سازی کا حیسن امتزاج ہے۔ اسے بنانے والے ماہرین کا خیال ہے کہ بہت جلد ایسے لباس بنائے جائیں گے جو پہننے والے کے دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت اور بلڈ پریشر وغیرہ کو نوٹ کرسکتے ہیں اور یہ ڈیٹا کسی نیٹ ورک پر بھیج سکتے ہیں جس سے مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال میں بہت مدد مل سکے ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…