بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گوگل کے بارے ایسے حقائق جن سے آپ شاید لاعلم ہوں

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ویسے تو دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر ویران ہے۔خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر اس کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔مگر کیا آپ گوگل سرچ کے بارے میں یہ حیران کن حقائق جانتے ہیں؟1998 میں گوگل کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا اور اس زمانے میں روزانہ پانچ لاکھ ویب سرچز ہوتی تھیں اور اب صرف ہر سیکنڈ میں 23 لاکھ بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے۔
کیا آپ یقین کریں گے کہ ہر ماہ گوگل پر 100,000,000,000 سرچز ہوتی ہیں؟۔ہر سرچ کے لیے گوگل 200 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر ایک سیکنڈ کے 8 ویں حصے کے اندر بہترین نتائج فراہم کرتا ہے۔گوگل سروسز پر لوگوں کا انحصار اتنا زیادہ ہے کہ 2013 میں گوگل ویب سائٹ ڈان ہونے پر عالمی سطح پر انٹرنیٹ ٹریفک میں 40 فیصد تک کمی آگئی تھی۔گوگل کے سرچ انڈیکس میں 100 گیگا بائٹس ڈیٹا موجود ہے اور اتنے ڈیٹا کو اگر ہم نے محفوظ کرنا ہو تو اس کے لیے ایک لاکھ 1 ٹیرابائٹس پرسنل ڈرائیوز کی ضرورت پڑے گی۔اگرچہ انٹرنیٹ کے 69 فیصد صارفین گوگل کروم برازور استعمال کرتے ہیں اور انہیں گوگل ڈاٹ کام ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی مگر اس کمپنی نے اس سے ملتے جلتے تمام تمام جیسے Gooogle.com، Gogle.com اور دیگر ڈومینز کو خرید رکھا ہے، اور ہاں گوگل 466453.com کا بھی مالک ہے۔اکتوبر 2015 سے گوگل پر ہونے والی سرچز کا پچاس فیصد سے زائد حصہ موبائل فونز سے ہورہا ہے۔اگر آپ اپنی گوگل آرکائیو کا جائزہ لینا چاہیں تو Google.com/history پر جانا پڑتا ہے جہاں آپ کے اکانٹ سے جڑی ہر سرچ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ویسے تو گوگل متعدد پراجیکٹس پر کام کرتا رہتاہ ے مگر گزشتہ سال اس کی 90 فیصد آمدنی اشتہارات سے ہی ہوئی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…