اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے لکھے گئے جاپانی ناول نے نقادوں کو حیران کرکے ایک ادبی مقابلے میں جگہ بنالی ہے۔سپرکمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے ذریعے لکھا گیا یہ ناول اگرچہ پہلا انعام تو نہ جیت سکا لیکن اسے ایک اچھی شروعات قرار دیا جارہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بہت جلد کمپیوٹر سے تخلیق کردہ ادب مقبول ہوگا اور یا مستقبل میں کمپیوٹر شاعری بھی کرسکے گا۔
جاپان میں فیوچر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کمپیوٹر کی مدد سے یہ چھوٹا ناول تیار کیا ہے۔ ماہرین نے کمپیوٹر کو بعض جملے اور الفاظ منتخب کرکے دیئے اس کے بعد اس نے خود ہی لفظ اور جملے بنانے شروع کردیئے۔ یونیورسٹی کے لکھے گئے 2 ناولوں میں سے ایک ناول نے نکی شینیچی ہوشی ادبی ایوارڈ کے لیے جس ناول کو پیش کیا گیا اس کا نام ’کمپیوٹر سے لکھا گیا ایک ناول‘ تھا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال مقابلے کے لیے 1450 ناولوں میں سے 11 کو لکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹروں سے مدد لی گئی تھی۔جیوری میں شامل ایک جج نے کہا کہ کمپیوٹر سے لکھا گیا ناول پلاٹ کے لحاظ سے بہتر تھا لیکن اس میں کرداروں کی کچھ خامیاں اور دیگر کمزوریاں تھیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بہت جلد کمپیوٹروں کی اپنی تخلیقی صلاحیتیں بہتر ہوجائیں گی۔ اس وقت کمپیوٹر بہت کامیابی سے کاروباری رپورٹیں لکھ رہے ہیں لیکن ناول جیسا تخلیقی کام بھی جلد انجام دیا جاسکے گا۔
کمپیوٹر کا حیرت انگیز کام، عالمی مقابلوں میں جگہ بنا لی
29
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں