اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

آب و ہوا میں تبدیلی عالمی پروازوں میں تاخیر کی وجہ بن سکتی ہے، برطانوی سائنسدان

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی سائنسدانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آب وہوا میں تبدیلی سے بحرِ اٹلانٹک کی بلندی پر چلنے والی ہوائی پٹی جیٹ اسٹریم متاثر ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے عالمی پروازیں دیر سے پہنچنے کے علاوہ سفر بھی غیرآرام دہ ہوجاتا ہے۔یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنسدان کا کہنا ہےکہ فضائی صنعت کو ہوائی آلودگی کا ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اب ہوائی جہاز خود اس مسئلے سے نقصان اٹھائیں گے اور شاید انہیں نقصان ہوبھی رہا ہو۔ مثلاً امریکا سے برطانیہ جانے والی (ویسٹ باو¿نڈ) پروازوں کو جیٹ اسٹریم کی وجہ سے کچھ زیادہ وقت لگے گا کیونکہ یہاں بہت تیز ہوا چلے گی اور اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ پروازوں میں تاخیر عام ہوجائے گی، یعنی مشرق تک جانے والی پروازیں تیزی سے سفر کریں گی اور مغرب سے آنے والی پروازوں کو ہوائی رکاوٹ کا سامنا ہوگا۔ماہرین کے مطابق اس سے طیاروں کا ایندھن زیادہ خرچ ہوگا اور ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے لیکن ماحول پر مزید برا اثر مرتب ہوگا۔ سائنسدانوں کے مطابق آب و ہوا میں تبدیلی سے ہرسال اٹلانٹک کے پار جانے والی پروازوں پر مجموعی طور پر 2 ہزار گھنٹے لگیں گے جس سے پروازوں میں تاخیر ہوگی اور کروڑوں ڈالر اضافی خرچ ہوں گے جب کہ خصوصاً موسمِ سرما میں لندن سے نیویارک جانے والی پروازیں اپنی منزل پر 15 فیصد تیزی سے پہنچ سکیں گی کیونکہ اس سمت کی ہوائیں تیزی سے جہاز کو ا?گے دھکیلیں گی جو 77 سے 89 کلومیٹر فی گھنٹہ زیادہ تیزی سے جہازوں کو ا?گے بڑھائیں گی۔سائنسدانوں کے مطابق لندن جانے والی پروازیں 2 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں گی اور اس سے جو اضافی ایندھن خرچ ہوگا اس پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالراضافی خرچ ہوں گے اور اس سے مزید 7 کروڑکلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوگی جو فضائی ا?لودگی میں مزید اضافے کی وجہ بنے گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ جیٹ اسٹریم نے پورے کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور یہ دیگر علاقوں میں بھی پروازوں کی تاخیر کی وجہ بن سکتی ہے



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…