سائنسدانوں نے لیبارٹری میں گوشت اگانے کا تجربہ کامیاب کر لیا

12  فروری‬‮  2016

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) سان فرانسسکو کی کمپنی نے جانور کا گوشت 100 فیصد تجربہ گاہ میں اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس سے جانوروں کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس طرح نہ صرف جانوروں پر انحصار ختم ہوجائے گا بلکہ یہ گوشت ماحول دوست بھی ہوگا کیونکہ جانوروں کی طرف سے چراہ گاہوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔ کمپنی کے مطابق گوشت لوگوں کی مرغوب غذا ہے لیکن گوشت کی روایتی پیداوار سے دور رہنا چاہتے ہیں جن میں جراثیم اور امراض شامل ہیں لیکن تجربہ گاہوں کے گوشت میں ایسی کوئی مضر شے موجود نہیں ہوگی اورانتہائی صاف طریقے سے گوشت بنانا ممکن ہوگا اسی لیے گوشت کو جانوروں سے پیدا کرنے کی بجائے اسے براہِ راست لیبارٹری میں تیار کرنے کا طریقہ استعمال کیا گیا ہے، اس میں جانوروں کے گوشت کے خلیات کی افزائش کی جاتی ہے اور گوشت جمع ہوتا جاتا ہے۔کمپنی کے مطابق اسے گوشت کی تیاری کا مستقبل قرار دیا جاسکتا ہے جس کے بعد کارخانوں میں گوشت ایسے ہی بنایا جاسکے گا جس طرح کاریں اور سامان بنایا جاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب لوگ گوشت کے لیے جانوروں کو پالنا اور کاٹنا چھوڑدیں گے۔کمپنی نے مرغی اور گائے کے گوشت کی افزائش کے چند تجربات کیے ہیں جس سے ایک کوفتہ بنایا گیا ہے اور وہ ماہر باورچی کو پکاکر کھلایا گیا جب کہ اس کا ذائقہ بالکل گوشت جیسا ہی تھا اوراس کی بو بھی گوشت جیسی تھی۔ کمپنی کے مطابق اس عمل میں ماحول دشمن گرین ہاؤس گیسوں کی 90 فیصد کم مقدار پیدا ہوئی اور ان میں کیلوریز بھی کم تھی۔ کمپنی کے مطابق اس کے لیے جانوروں کے خاص خلیات کو لے کر انہیں غذائی اجزا دے کر لیب میں اگایا گیا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…