لاہور (ویب ڈیسک) ایک نجی کمپنی نے ایک منفرد گھڑی متعارف کروا دی جس کی وجہ سے والدین کے لیے بچوں پر نظر رکھنا آسان ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس گھڑی کی مدد سے والدین نہ صرف بچوں پر نظر رکھ سکتے ہیں بلکہ اس کی مدد سے وہ اپنے بچوں کی غیر موجودگی میں ان کی لوکیشن کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں۔گھڑی کی مدد سے بچہ اپنے والدین کے موبائل پر کال ملا سکتا ہے ، دوسری طرف والدین کو بھی یہ سہولت ہے کہ وہ موبائل سے گھڑی پر کال ملا سکیں۔ گھڑی پر لگے ایک نمبر کو پریس کرنے سے موبائل میں موجود ایپلی کیشن میں فیڈ کیے گئے نمبر پر خود ہی کال چلی جائے گی جس کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں گھڑی کی مدد سے بچے تک پہنچا جا سکتا ہے۔اس گھڑی کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ والدین اپنے بچے کے اردگرد مطلوبہ جگہ کے گرد ایک باڑ بنا دیتے ہیں جس کے بعد اگر بچہ مطلوبہ جگہ سے باہر جاتاہے تو والدین کو موبائل پر ایک نوٹی فیکیشن موصول ہو جاتا ہے۔تاہم کمپنی کی طرف سے اس گھڑی کی مقرر کردہ قیمت 6,999 ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں