اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے جھیلوں کی بقا کو خطرہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا میں تبدیلی سے دنیا بھر کی چھوٹی بڑی جھیلوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جو جھیلوں کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔عالمی سائنسدانوں کے مطابق ہر10 سال میں جھیلوں کا درجہ حرارت اعشاریہ 34 درجہ سینٹی گریڈ ہے جس کا مطلب ہے کہ 30 برس میں جھیلوں کا اوسط درجہ حرارت ایک درجے سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا۔ اس کے لیے ناسا نے 6 براعظموں میں موجود 235 جھیلوں کا 25 سالہ ڈیٹا جمع کیا جو سیٹلائٹ سے لیا گیا ہے اور اس کے بعد اس ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ اگرچہ یہ تبدیلی بہت سست رفتار ہے لیکن سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس کی شرح سمندروں اور فضائی درجہ حرارت بڑھنے سے بھی زیادہ ہے جس کے خوفناک تنائج برا?مد ہوسکتےہیں، اس سے الجی کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا جس سے پانی میں آکسیجن کی مقدار 20 فیصد تک کم ہوجائے گی۔
ماہرین کے مطابق جھیلوں میں فالتو الجی مچھلیوں اور دیگر جانوروں کے لیے زہریلی ہوتی ہے اور اس سے جھیلوں میں بسنے والی مچھلیوں اور دیگر جانوروں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے مرکز برائے ماحولیات اور رپورٹ کی شریک مصنف کے مطابق درجہ حرارت میں یہ تبدیلی زراعت، فصلوں اور میٹھے پانی کی مچھلیوں سمیت کئی طرح سے اثر انداز ہوگی جس سے تیسری دنیا کے افراد زیادہ متاثر ہوں گے اور یہ تبدیلی اب بھی نوٹ کی جارہی ہے۔ ماہرین کی جانب سے ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے جھیلوں کا درجہ حرارت بڑھنے سے وہ تیزی سے ختم ہونے لگیں گی کیونکہ ان کا پانی بھاپ بن کر اڑ سکتا ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…