پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

چین میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین کی تیاری آخری مراحل

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) چین دنیامیں سب سے بڑی ریڈیو دوربین کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے، جس سے خلا میں پوشیدہ کئی رازوں سے پردہ ا±ٹھانے میں مدد مل سکے گی۔ناسا نے حال ہی میں ایک ایسا سیارہ دریافت کیاہے جو زمین سے نہ صرف بیحد مشابہت رکھتا ہے بلکہ 14 سو نوری سال کے فاصلے پرموجود ہے ، ماہرین کے مطابق اس سیارے پر ممکنہ زندگی کا سراغ لگانے کیلئے چین دنیا کی سب سے بڑی دوربین بنارہا ہے۔چینی سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا کے مطابق اس دوربین میں پانچ سو میٹر قطر کے ریفلیکٹر لگائے جا رہیں ہیں جبکہ 4450 پینلز نصب کیے گئے ہیں اور ہر پینل کی ایک سطح کی لمبائی 11 میٹر ہے۔یہ دوربین فٹ بال کے 30 میدانوں کے برابر ہو گی جو چینی صوبے گوڑاومیں قائم کی جا رہی ہے، اس دوربین سے ا?و?ٹر اسپیس میں چینی مشاہدات میں اضافہ ہو جائے گا۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دوربین مجموعی طور پر ڈیڑھ کلومیٹر سے بھی زیادہ بڑے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس دوربین کے گرد ایک چکر لگانے کیلئے 40 منٹ چلنا پڑتا ہے۔124ملین پونڈز لاگت سے بننے والے فاسٹ پروجیکٹ کے مطابق اس دوربین کو تین پہاڑی چوٹیاں پر تعمیر کر کے تعمیراتی تکون بنا دی گئی ہے جو ا?ئندہ برس تک مکمل ہو جائیگی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…