جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ہائپر لوپ ٹیکنالوجی،مستقبل میں سفر کا تیز ترین ذریعہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے رہائشی 2020ءمیں ابوظہبی اور دبئی کا فاصلہ (150کلومیٹر) صرف 15 منٹوں میں طے کر سکیں گے جبکہ بیجنگ سے نیویارک کا سفر صرف دو گھنٹے پر محیط ہوگا۔ اس امر کا انکشاف ماہر طبعیات اور معروف کاروباری شخصیت انجینئر پیٹر ڈیامنڈس نے کیا ہے۔ انجینئر پیٹر ڈیامنڈس نے واضح کیا کہ ایسا ہائپر لوپ ٹکنالوجی کو بروئے کار لا کر ممکن بنایا جائے گا۔ مقناطیسی ٹیوبز ٹیکنالوجی میں چیزیں 1220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گی۔ اس نئی ایجاد پر امریکا میں کام ہو رہا ہے۔ اماراتی اخبار “البیان” میں شائع ہونے والے انجنئیر پیٹر کے بیان کے مطابق دبئی شہر مستقبل کے شہروں کی قیادت کے لئے سب سے زیادہ اہل شہر ہے کیونکہ یہاں ہر شعبے میں سامنے آنے والی ندرت فکر کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے، اس ضمن میں کسی قسم کے تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔ ہائپر لوپ مواصلات کا نیا اسلوب سے جس میں چیزیں آواز کی رفتار سے تیز سفر کرتی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر نیویارک اور بیجنگ کے درمیان فاصلہ دو گھنٹوں میں طے ہو سکے گا۔ منصوبے کے مطابق اس تیز رفتار مواصلاتی میڈیم پر تجربات کا آغاز اگلے سال کیلیفورنیا سے ہو رہا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…