جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

روسی سکیورٹی ریسرچر نے تباہ کن یو ایس بی بنا ڈالی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )رواں سال مارچ میں روسی سیکیورٹی ریسرچر جن کا فرضی نام ‘ڈارک پرپل’ ہے، نے کمپوٹر کو تباہ کرنے والی ایک یو ایس بی بنائی جس سے کمپیوٹر کے حساس حصے تباہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے ہی اب اپنی یو ایس بی کا نیا ورعن متعارف کروایا ہے جس کا نام انہوں نے یو ایس بی کلر 2.0 رکھا ہے۔اس یو ایس بی کا مقصد ‘لیپ ٹاپ کے نصف حصے کو جلادینا’ ہے جبکہ یہ اپنے پرانے ورعن سے کافی زیادہ طاقت ور ہے۔اس یو ایس بی سے کسی بھی کمیوٹر کو شدید نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس کو کمپیوٹر پر لگانے سے یا تو کمپیوٹر کے حساس حصے بری طرح جل جائیں گے یا پھر کم از کم یو ایس بی پورٹ خراب ہوجائے گی۔ڈارک پرپل اپنے بلاگ میں کہتے ہیں کہ ہم نے آخر اس ڈیوائس کو بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کا مقصد صرف کمپیوٹر کی تباہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ یو ایس بی صرف کمپیوٹر کو تباہ کرنے تک محدود نہیں بلکہ یو ایس بی قبول کرنے والی کسی بھی ڈیوائس جیسے اسمارٹ فونز وغیرہ کو بھی تباہ کرسکتی ہے۔اپنے بلاگ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ یو ایس بی کلر 2.0 یو ایس بی سگنل وائرز کے ذریعے -220V کرنٹ کا جھٹکا دیتی ہے جو کسی بھی قسم کے کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہے۔پرانے ورعن کے برعکس اس نئی یو ایس بی کو ایک کمپیوٹر تباہ کرنے میں صرف چند سیکنڈ کا ہی وقت لگتا ہے۔ڈارک پرپل نے اس یو ایس بی تیاری کے دوران اپنا بالکل نیا لیپ ٹاپ اس کی ایجاد کی نظر کردیا جس کی ویڈیو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…