اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ٹوئٹر نے ٹوئٹس میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔ ویڈیو میں ویڈیو لوڈ ہونے سے پہلے اشتہارات بھی نظر آئیں گے۔ ٹوئٹ میں ویڈیو اپ لود کرنے کے لئے ایڈ میڈیا پر کلک کریں اور تصاویر کے ستاھ ستھ ویڈیو بھی اپ لوڈ کر لیں۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ جی آئی ایف فائنڈر اور جنریٹر بھی متعارف کرائے گا۔ ٹوئٹر کے اکثر فیچر پہلے موبائل ایپلی کیشن پر آ تے ہیں۔ اس کے بعد ویب پر متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اس بارالٹ ہوا ہے۔ ویڈیو اپ لوڈ کا فیچر پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر512 ایم بی تک کو ویڈیو اپ لود کی جاسکتی ہے۔ اگر ویڈیو30 سیکنڈ سے زیادہ ہو گی تو وہ ٹریمنگ یوزر انٹر فیس میں اوپن ہو گی۔ ٹوئٹر پبلیشر پروگرام کے تحت چند بڑے اداروں کو ویڈیو سے حاصل ہونے والی آمدن کا 70 فیصد بھی دے گا۔ یوٹیوب اور فیس بک میں یہ شرح 55 فیصد ہے۔