منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لیموں سے مو بائل فون چارج کیا جا سکتا ہے ؟

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت ہماری دنیا بڑی حد تک بدل چکی ہے لیکن اب بھی بے شمار غلط باتیں عام پائی جاتی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان پر یقین بھی رکھتی ہے۔ ایک ایسی ہی کہانی انٹرنیٹ پر عام پائی جاتی ہے جس کے مطابق اگر آپ اپنے موبائل فون کے چارجر کی تار لیموں میں لگادیں تو اس کی بیٹری چارج ہونا شروع ہوجائے گی اور اسے کسی حد تک توانائی دستیاب ہوجائے گی۔
اخبار ”ڈیلی سٹار“ کے مطابق اس مفروضے کو جانچنے کے لئے ایک تجربہ کیا گیا اور موبائل فون کو چارج کرنے کے لئے لیموں کا استعمال کیا گیا لیکن اس کہانی میں کوئی حقیقت نہیں پائی گئی۔ یہی تجربہ متعدد لیمو?ں کے ساتھ کرنے کے بعد بھی نتائج وہی کے وہی رہے، لہٰذا ثابت ہوا کہ لیموں کی مدد سے بیٹری چارج کرنے کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا۔
اسی طرح یہ نظریہ کہ سافٹ ڈرنکس کے ایلومینیم کین کو وائی فائی راﺅٹر کے گرد یا قریب رکھنے سے سگنل بہتر ہوجاتے ہیں بھی مکمل طور پر غلط پایا گیا۔ اس تجربے میں بھی سگنلز میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہ آئی۔
آپ نے یہ بات بھی اکثر سنی ہو گی کہ موبائل فون کو ضرورت سے زیادہ وقت چارجر پر لگارکھا جائے تو اس کی بیٹری کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اخبار کے مطابق یہ مفروضہ بھی درست نہیں ہے۔آج کل کے جدید فونز بیٹری پوری ہونے پر خود ہی چارجنگ بند کر دیتے ہیں .البتہ اگر موبائل فون بہت لمبے عرصے، مثلاً کئی دنوں کے لئے چارجنگ پر لگارہے، تو نقصان کا اندیشہ ضرور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…