جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے ٹو سٹیپ سیکورٹی ٹول متعارف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک جدید دور کی زندگی کا لازمی حصّہ بن گئی ہے اور اسی طرح فیس بک اکاؤنٹ کی سیکورٹی بھی اہم مسئلہ بن گئی ہے ۔ اکثر صارفین کو پاس ورڈ چوری ہونے یا اکاؤنٹ غلطی سے لاگ ان رہ جانے کی وجہ سے کوئی اس کا غلط استعمال کرنے کا خطرہ رہتا ہے ۔ فیس بک نے صارفین کو اس اہم مسئلے سے نجات دلانے کے لیے ’’ ٹو سٹیپ سکیورٹی ٹول ‘‘متعارف کروایا ہے ، جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ نئے ٹول کا نام ’’سکیورٹی چیک اپ‘‘ ہےاور اسے امریکہ میں متعارف کروایا جاچکا ہے ۔ جبکہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہ باقی ممالک میں بھی دستیاب ہوگا ۔ اگر آپ کا فیس بک لاگ ان کسی اور جگہ بھی منتقل ہوچکا ہے تو اس ٹول کی مدد سے آپ اسے لاگ آؤٹ کر سکتے ہیں ۔ دیگر کسی بھی کمپیوٹر یا موبائل فون وغیرہ پرکیا گیا لاگ ان آپ اس ٹول کی مدد سے باآسانی ختم کر سکیں گے تاکہ آپ صرف موجودہ ایک جگہ پر ہی لاگ ان ہوں۔ صارفین مزید سکیورٹی کے لیے لاگ ان الرٹس بھی  آن کر سکتے ہیں ۔ ان کے آن ہونے کی صورت میں جب بھی کسی غیرمانوس ڈیوائس سے آپ کے اکاؤنٹ میں لاگ ان کی کوشش کی جائے گی تو فیس بک کی طرف سے آپ کو الرٹ کرنے کے لیے ایس ایم ایس یا ای میل بھیج کر خبردار کر دیا جائے گا ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…