اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لگ بھگ ہر صارف کو ہی مجبوراً کوئی نہ کوئی ٹیگ کی گئی تصویر دوستوں سے چھپاتا یا ہائیڈ کرنا پڑتی ہے۔تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ چھپی ہوئی تصاویر اتنی بھی گہرائی میں دفن نہیں ہوتی جتنا آپ تصور کرتے ہیں۔جی ہاں فیس بک کے اندر ہی ایک ایسا فیچر چھپا ہے جو ان ہائیڈ تصاویر کو سامنے لے آتا ہے۔جیسا آپ کو معلوم ہے کہ اپنی ٹائم لائن سے شرمندہ کردینے والی یا ناگوار تصاویر کو ہائیڈ کرنا بہت آسان ہے یعنی پوسٹ پر جائیں اور آپشنز میں ہائیڈ فرام ٹائم لائن پر کلک کردیں۔ہائیڈ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد فیس بک کی جانب سے کسی پوسٹ کو ہائیڈ کرنے کے حوالے سے کچھ سوالات پوچھے جائیں گے، مگر یہاں ہی ایک جھول موجود ہے۔وہ ہے فیس بک کی گراف سرچ، آپ اس کی مدد سے کسی کے بارے میں کافی کچھ جان سکتے ہیں بس الفاظ کا استعمال درست ہونا چاہئے جیسے ہائیڈ تصاویر کے لیے فوٹوز آف فلاں فلاں۔ایسا کرتے ہں تمام ٹیگ فوٹوز چاہے وہ ہائیڈ ہی کیوں نہ ہو وہ آپ کے سامنے آجائیں گی۔یہ آپشن دوستوں کے ساتھ ساتھ اجنبیوں پر بھی کام کرتا ہے اور آپ بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں جس سے بچنے کا بھی ایک راستہ موجود ہے۔یعنی جب تک وہ تصاویر پبلک ویو کے آپشن کے ساتھ ٹائم لائن پر ہائیڈ ہوں گی انہیں کوئی بھی دیکھ سکے گا تو گراف سرچ میں غائب کرنے کے لیے خودکو ان ٹیگ کردیں۔جس کے بعد آپ اس تصویر سے کسی طرح جڑے نہیں رہتے، اس کے لیے علاوہ آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگ بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔اس کے لیے پہلے سیٹنگز مییں جائیں وہاں سے ٹائم لائن اور ٹیگنگ کے آپشن میں How Can I manage Tags People add and Tagging suggestions? میں فرینڈز کوہٹا کر اسے اونلی می یا خود تک محدود رکھنے کو سلیکٹ کرلیں۔اس کے بعد آئندہ اگر کوئی آپ کو ٹیگ کرے تو وہ تصویر دوستوں کے سامنے ویسے ہی نہیں آئے گی اور اسے ہائیڈ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔