اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ناسا اس سیارچے کی گزشتہ پندرہ سال سے نگرانی کر رہی ہے ، ناسا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ سیارچہ امید ہے کہ زمین سے نہیں ٹکرائے گا بلکہ اس کے قریب سے گزر جائے گا۔ناسا کی ٹیم گزشتہ پندرہ سے اس ایسٹرائیڈ پر نظر رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے اس کے متعلق جلد معلومات حاصل ہو سکی ہیں۔
ناسا کے مطابق سیارچے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات صرف اعشاریہ ایک فیصد ہیں ، اس لیے خود کو محفوظ اور بہتر محسوس کریں۔