منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے دل کو لیزرز کی مدد سے کنٹرول کرنے کی تیکنیک تیار کرلی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )میڈیکل سائنس تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مہلک ترین بیماریوں کا بھی علاج دریافت کیا جارہا ہے اسی لیے اب ماہرین نے اس حوالے سے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے دل کو لیزرز کی مدد سے کنٹرول کرنے کی تیکنیک تیار کرلی ہے۔سائنس ایڈوانسز میں شائع مضمون میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تیکنیک کی مدد سے نہ صرف پیس میکر کو کنٹرول کیا جا سکے گا بلکہ دل کی غیر معمولی دھڑکن کو کنٹرول کیا جانا ممکن ہوگیا ہے جب کہ اس تجربے کو سب سے پہلے مکھی پر آزمایا گیا جس کے نتائج انتہائی اہم اور کامیاب رہے۔ تحقیق پر کام کرنے والی ٹیم نے اس نئی ٹیکنالوجی کے تجربے کے لیے ڈروسوفیلا نامی فروٹ مکھی کا استعمال کیا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ انیش الیکس کا کہنا ہے کہ اس وقت پیس میکر کے چلانے کے لیے الیکٹریکل ویوکا استعمال کیا جا تا ہے اور اسے گولڈ اسٹینڈرڈ مانا جاتا ہے تاہم یہ الیکٹریکل موجیں دل کے ٹشوز پر حملہ آور ہوتی ہیں جس سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے، سائنس دانوں کے جنیاتی انجیئرڈ ڈروسوفیلا پر تجربے کے دوران آنکھوں میں پائی جانے والی پروٹین سامنے آئی جو دل کے خلیوں میں بھی پائی جاتی ہے۔تجربے کے دوران سائنس دانوں نے ڈروسوفیلا کے دل کی دھڑکن اور اس کا ردعمل کا تجزیہ کیا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ریئل ٹائم ایمجز تیکنیک کا استعمال کیا جسے خصوصی طور پر اس تجربے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تجرنے کے دوران اس تیکنیک کے ذریعے مکھی کی لائف سائیکل کے مختلف اوقات میں دل کی دھڑکن کو کم او زیادہ کر کے دیکھا گیا جب کہ اس کے علاوہ سیفٹی ٹیسٹنگ بھی کی گئی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اس تیکنیک کے استعمال سے کوئی طویل مدت کے منفی اثرات دل کی ڈیولیپمنٹ پر سامنے نہیں آئے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نیوروسائنس میں نیورونل فنکشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ہلکی روشنی دل میں لگے پیس میکر کو فعال کردیتی ہے تاہم یہ محدود ہوتا ہے۔ سائنس دانوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی نسل اس شعاعوں سے کنٹرول ہونے والے پیس میکر کا استعمال کر سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…