سان فرانسس (نیوز ڈیسک) فیس بک نے اب پروفائل پر چھوٹی تصویر کے لیے اینی میٹڈ گِف کا فیچر پیش کردیا ہے جس کے بعد صارفین اب 7 سیکنڈ کی گف اینی میٹڈ تصویر اپنی پروفائل پر لگا سکتے ہیں تاہم یہ سہولت فی الحال چند مخصوص صارفین کے لیے پیش کی گئی ہے۔اپنی پروفائل پر اینی میٹڈ پروفائل تصویر لگانے کے لئے کوئی اچھی ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرکے 7 سیکنڈ سے کم مدت کی گِف تیار کرلیجیے اور اسے فیس بک پر اپ لوڈ کردیجیئے۔ اس کے لیے اب فیس بک میں More کے ٹیب پر کلک کیجیے پھر پروفائل کی ہیڈنگ کے لیے اپنا نام منتخب کیجیے اور آپ دیکھیں گے کہ پروفائل پیچ کے وسط میں آپ کی پروفائل گف موجود ہوگی۔ اسی طرح اسمارٹ فون کی بجائے اسے ڈیسک ٹاپ سے بھی اپ لوڈ کیا جاسکتا ہے لیکن گِف ایپ صرف موبائل فونز کیلئے ہی مو¿ثر ہے اور اسی سے پروفائل گِف بنائیے۔فیس بک نے اس فیچر کو ’پروفائل ویڈیو‘ کا نام دیا ہے اور جن صارفین کو اس کی سہولت موجود ہے وہ کیمرے اور وڈیو نشان ( سمبل) کے درمیان ایک آئکن فلیش کررہا ہوگا اس پر کلک کیجیے اور آپشن پرآگے بڑھیے۔ اگر آپ کے پاس ا?ئی فون 6 ایس یا 6 ایس پلس ہے تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں کیونکہ اس میں لائیو فوٹوز کا زبردست آپشن ہے جو ایک ہی وقت میں کئی تصاویر اتار کر ان کی گِف بنادیتا ہے یا تصاویر کے ایسے مجموعے کو بھی اپ لوڈ کیا جاسکتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ اسکرین سیور کی طرح تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔اس کے علاوہ آپ اپنے پروفائل سے مزید معلومات حاصل کرکے اسے پروفائل پر لگاسکتے ہیں جن میں ایک ’بائیو‘ سیکشن ہے جس میں پانچ فیچر فوٹوز اور معلومات شامل ہیں جو اپ لوڈ کرنے پر پروفائل پر نمایاں ہوجاتی ہیں