اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پلوٹو پر بھیجے جانے والے خلائی جہاز کا زمین سے دوبارہ رابطہ

datetime 15  جولائی  2015 |

پیساڈینا، کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) دس سال بعد پلوٹو کے قریب پہنچنے والے پہلے خلائی جہاز نیو ہورائزن نے 12 گھنٹے کی خاموشی کے بعد زمین پر دوبارہ اپنی موجودگی کا سگنل بھیجا ہے جس سے سائنسدانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔1930میں دریافت ہونے والے پلوٹو کی ہم اب تک دھندلی سی تصاویر ہی دیکھتے رہے تھے کیونکہ بہترین دوربینوں سے بھی یہ ایک دھندلے نقطے سے ذیادہ دکھائی نہیں دیتا تھا تاہم 2010 میں ہبل دوربین نے اس کی کچھ بہتر تصاویر فراہم کی تھیں۔ لیکن اب نیو ہورائزن نے اس کے دو چاند کیربیرس اور اسٹائکس کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔نیوہورائزن فلائی بائی کے عمل سے گزرنے کے بعد اب پلوٹو سے دور ہورہا ہے۔ فلائی بائی کے عمل میں جہاز نے پلوٹو کے قریب سے گزر کر اس کے گرد گھومتے ہوئے اس کی ثقلی قوت سے خود کو دھکیلا اور آگے بڑھ گیا جب کہ اس دوران اس نے پلوٹو کی تصاویریں بھی اتاریں اور جن میں سے کئی تصاویر نے خلائی سائنس کے شائقین کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ناسا کے مطابق آخری اطلاعات تک پیانو کی جسامت کا خلائی جہاز 31000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پلوٹو سے صرف 7750 میل کی دوری سے گزرا ہے اور اس نے وہاں کی شاندار تصاویر لی ہیں جو پروسیسنگ کے بعد جلد ہی شائع کی جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق پلوٹو کی فضا بہت شدید ہے اور اس کے قطبین پر برف موجود ہوسکتی ہے۔ نیوہورائزن نے پلوٹو کی جسامت کے بارے میں بھی حیرت انگیز معلومات فراہم کی ہیں اور بتایا ہے کہ اس کا قطر 2,370 کلومیٹر ہے جو پرانے اندازوں سے زائد ہے لیکن تین ارب میل دور ہونے سے اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں تھا۔ناسا کی جانب سے نیوہورائزن خلائی جہاز بھیجنے کے بعد امریکا دنیا کا وہ واحد ملک ہوگیا ہے جس نے نظامِ شمسی کے تمام سیاروں یعنی عطارد (مرکری)سے لے کر پلوٹو تک تمام اہم اجسام پر خلائی جہاز بھیجے ہیں۔ ان میں مریخ پر اسپرٹ، اوپرچونیٹی اور مارس روور مریخ کی سطح پر اترے جب کہ وائکنگ نامی جہاز کو سیارہ زہرہ (وینس) کی خبر لینے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…