کیلی فورنیا(نیوزڈیسک) ناسا نے مریخ کی فضا میں پرواز کے لیے ہوائی جہاز پر کام شروع کردیا جو مریخ کی باریک فضا میں پرواز کرے گا۔ناسا کی جانب سے بوم رینگ شکل کے اس طیارے کا پہلا تجربہ اس سال کیا جائے گا جب اسے ایک خاص غبارے میں رکھ کر 10 ہزارفٹ بلندی سے چھوڑا جائے گا اوراس دوران طیارے کی آزمائش کی جائے گی ۔ ہوائی جہاز کے پہلے پروٹوٹائپ میں بازوؤں کی چوڑائی صرف 24 انچ ہے اور وزن ایک پونڈ سے بھی کم ہے جسے کاربن فائبر اور فائبرگلاس سے تیار کیا جائے گا لیکن مریخ پر قوتِ ثقل کم ہونے کی وجہ سے اصل طیارے کا وزن زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔ ناسا کے مطابق تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اس طیارے کو 2022 اور2024 میں مریخ پر بھیجا جائے گا۔
ناسا کی جانب سے اس طیارے کو بنانے کا مقصد مریخی فضا میں طویل پرواز کے بعد لینڈ کرانا ہے اور اس دوران یہ مریخ پر انسانوں کے اترنے کے لیے مناسب مقامات کا بھی جائزہ لے گا اور ان مقامات کی تصاویر اور ڈیٹا زمین پر روانہ کرے گا۔
ناسا نےمریخ کے لیے پہلے ہوائی جہاز کا منصوبہ پیش کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی



















































