جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

امتحانات کو ہّوا نہ بنائیں ورنہ بچے ذہنی بیمار ہوجائینگے

datetime 7  جولائی  2015 |

لندن(نیوزڈیسک)آج کل طالب علموں پر اچھا رزلٹ لانے کیلئے بہت دباو ہوتا ہے۔ لیکن جدید تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ امتحانات پر بہت زیادہ توجہ سے بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ ننھے منے بچے تو ہنستے کھلکھلاتے ہی اچھے لگتے ہیں ، لیکن کیا کہیے جناب کہ نئے زمانے کے ٹف ایگزیم کمپٹیشن نے بچوں کی جان عذاب میں ڈال دی ہے۔ اے پلس ، فرسٹ پوزیشن ، رینکنگ ، غرض بچے امتحان اور اس کے بعد کے رزلٹ کے بارے میں ہی فکر مند رہنے لگے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ہونیوالے ایک تحقیق نے بچوں کے والدین اور ٹیچرز دونوں کو خبردار کیا ہے ۔ بچوں کیلئے امتحان کو اتنا ہّوا نہ بنائیں کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہوجائیں۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے اسکولوں میں امتحانات پر بہت زیادہ توجہ طالب علموں کی جذباتی و ذہنی صحت اور خوداعتمادی کو نقصان پہنچا رہی ہے ، امتحانات کی تیاریوں نے بچوں کے سیکھنے کے عمل کو کم کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات اور ٹیسٹوں پر زور سے طالب علموں اور اساتذہ کے درمیان رشتے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔اب ٹیچرز بچوں کو بطور انسان نہیں بلکہ رزلٹ کے حساب سے سرخ لسٹ ، سبز لسٹ یا پرپل لسٹ میں دیکھنے لگے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…