جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

زمین کی خلائی حدود میں گھومتے آگ کے گولے نے ناسا کوحیرت میں ڈال دیا

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) ناسا کے کیمروں نے اچانک زمین کی فضائی حدود میں آگ کے گولے کو حرکت کرتے ہوئے عکس بند کرلیا جسے دیکھ کر سائنسدان بھی حیرت میں مبتلا ہیں۔ناسا کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کوئی شہاب ثاقب ہے یا پھر فضا میں موجود ذرات کا گولہ، لیکن آگ کے گولے کی رفتار سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ کوئی شہاب ثاقب نہیں بلکہ کوئی اور چیز ہے کیوں کہ شہاب ثاقب جب زمین کی طرف گردش کرتا ہے تو اس کی رفتار کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ ناسا کے 5 کیمروں نے زمین کی جنوب مشرقی ایٹ موسفیر میں اس فائر بال یا آگ کے گولے کو 14 ہزار 500 میل فی گھنٹہ رفتار سے حرکت کرتے دیکھا جب کہ یہ رفتار شہاب ثاقب سے کافی کم ہے۔ناسا کے مطابق اس آگ کے گولے کو ٹوٹ کر کئی حصوں میں بکھرتے ہوئے دیکھا گیا جو بعد میں نسبتا کم رفتار سے دوبارہ مل کر آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئے۔ امریکن میٹائر سوسائٹی نے اپنی ویب سائٹ پرلکھا ہے کہ 150 سے زائد لوگوں نے آگ کے اس گولے کو حرکت کرتے دیکھا ہے آگ کا یہ گولہ سائنس دانوں کے لیے تو درد سر بنا ہوا ہے ہی لیکن ماہرین فلکیات بھی حیران ہے کہ یہ آخر کیا چیز ہے جو زمین کی خلائی حدود میں حرکت کر رہی ہے۔ ماہرین فلکیات اور سائنس دان اس گولے کا پتا چلانے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…