منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

امیگریشن آفیسرز کی جگہ روبوٹس لے لیں گے

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ائر شو کے موقع پر ائر پورٹس کے لیے ایسی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے، جس کی مدد سے امیگریشن آفیسرز کی جگہ روبوٹس لے لیں گے جبکہ بائیو میٹرک ڈیٹا جرائم پشیہ افراد کی شناخت مزید آسان اور تیز تر بنا دے گا۔ پیرس ائر شو کے دوران فرانسیسی الیکٹرک سسٹم کمپنی تھالیز (THALES) نے ایک ایسا نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے باعث ائر پورٹس پر مسافروں کی نقل و حرکت تیز اور آسان ہو جائے گی۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مسافر تیزی کے ساتھ چیک ان اور چیک آو¿ٹ کر سکیں گے۔ تھالیز کے مطابق اس نئے الیکٹرک نظام کی بدولت مستقبل میں کسی مسافر کو چیک ان ڈیسکوں پر انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے، جو متعدد ہوائی اڈوں پر کامیابی کے ساتھ استعمال کی جا رہی ہے۔ اسی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر اور مو¿ثر بناتے ہوئے اب تھالیز نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے، جو نہ صرف پاسپورٹ اسکین کرنے اور بورڈنگ پاس جاری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ مسافروں کے چہروں اور آنکھوں کی پتلیوں کی تصاویر بھی لیتی ہے۔ یہ معلومات پھر بہت تیزی کے ساتھ ائر پورٹ پر نصب مختلف کمپیوٹرز پر خود کار طریقے سے شیئر ہو جاتی ہیں۔ اس ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد جب مسافر امیگریشن ڈیسک پر پہنچتا ہے تو کمپیوٹر میں پہلے سے ہی جمع شدہ معلومات کو پرکھتے ہوئے ایک لمبا اور سفید رنگ کا روبوٹ کسی انسانی مدد کے بغیر ہی آٹو میٹک طریقے سے مسافر کی شناخت کرلیتا ہے۔ پیرس ائر شو کے دوران اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے والے تھالیز کے ایک اہلکار پاسکل زینونی نے اے ایف پی کو بتایا، ”ایسے پانچ یا چھ روبوٹس کو صرف ایک ایجنٹ ہی کنٹرول کر سکتا ہے۔ یوں ائر پورٹ پر موجود عملے میں کمی واقع ہو گی اور سکیورٹی اہلکاروں کو زیادہ جگہ مل سکے گی۔“ اس نظام کی تحت مسافر کی تصویر بورڈنگ پاس پر بھی منتقل ہو جائے گی اور گیٹ پر موجود سٹاف اسے سکین کر کے حتمی شناخت کا عمل مکمل کر لے گا۔ تھالیز کو امید ہے کہ وہ اپنی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بائیو میٹرک پاسپورٹ اور شناختی عمل کا اپنا ایک نظام بنا لے گی۔ ابتدائی طور پر فرانس سمیت پچیس ممالک کے لیے یہ ٹیکنالوجی تیار کی جائے گی۔ دریں اثنائ پیرس ائر شو کے دوران ایک اور سٹال پر ایک اور کمپنی سافران نے مسافروں کے ڈیٹا کو محفوظ اور بہتر انداز میں آپریٹ کرنے کے ایک نئے نظام کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ الیکٹرک سکیورٹی کے لیے کام کرنے والی فرانس کی ملٹی نیشنل کمپنی سافران کا ذیلی ادارہ مارفو ستمبر سے فرانس میں اس نظام کو آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دے گا۔ اس نئے تجزیاتی نظام کے تحت روزانہ کی بنیادوں پر ڈھائی سو ائر لائنز پر سفر کرنے والے ایک سو ملین مسافروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ اس نظام کا مقصد دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی شناخت ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ مارفو نامی کمپنی اپنے بائیو میٹرک نظام کے تحت عالمی سطح پر جرائم پیشہ افراد کی شناخت کے حوالے سے ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ یہ کمپنی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے علاوہ دیگر سکیورٹی کمپنیوں کو بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔ پیرس ائر شو ایرو سپیس انڈسٹری کا سب سے بڑا ایونٹ تصور کیا جاتا ہے، جہاں اس سال پندرہ تا اٹھارہ جون دو ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان نے اپنے اسٹال لگائے۔ اس شو کے منتظمین کے اندازوں کے مطابق تین لاکھ افراد اس نمائش کو دیکھنے کے لیے پیرس پہنچے، جن میں بین الاقوامی کمپنیوں، حکومتی اہلکاروں اور سکیورٹی ماہرین کے علاوہ عام شہری بھی شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…