ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

چین :ماہرین نایاب کچھوے کی نسل بچانے میں مصروف

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چینی ماہرین ایک نایاب نسل کے دیو ہیکل کچھوے کی نسل بچانے کیلئے ان دنوں سخت محنت کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں شنگھائی کے قریب واقع ایک چڑیا گھر میں ماہرین کی ٹیم نے مادہ کچھوے کو مصنوعی طریقے سے حاملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس منصوبے کے سربراہ جیرالڈ کچلنگ ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اس طریقے سے اگر انہیں ایک یا دو انڈے بھی مل جائیں تو وہ اسے اپنی خوش قسمتی سمجھیں گے۔ حتیٰ کہ اگر ایک کچھوا بھی پیدا ہوگیا تو بھی یہ اس نسل کے بچاو¿ کیلئے اہم پیش رفت ہوگی۔ نرم خول والا یہ کچھوا چین کے دریاو¿ں میں پایا جانے والا عام جانور تھا۔ اسے تازہ پانی کا سب سے بڑا کچھوا سمجھا جاتا ہے تاہم نوے کی دہائی میں ڈیم بنانے کے عمل، شکار اور آلودگی کے سبب اس کی نسل خطرات سے دوچار ہوئی اور اب نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ یہ نسل معدوم ہونے کے قریب ہے۔ چینی ماہرین کے مطابق فی الوقت دنیا میں اس نسل کے صرف چار کچھوون کی موجودگی سے ماہرین واقف ہیں۔ ان میں سے مذکورہ مادہ کچھوا سوزو زو کی ملکیت اور85 برس کی ہے۔ ماہرین گزشتہ کئی برس سے اس مادہ اور ایک100سالہ کچھوے کے ملاپ کی کوششیں کررہے ہیں تاہم اس میں وہ ناکام ہیں اور مادہ مسلسل غیر فرٹیلائز انڈے دے رہی ہے۔ اسی نسل کی ایک اور مادہ کچھوا بیجنگ زو میں تھا تاہم2004میں وہ مر گئی تھی جس کے تین برس ماہرین کو اس کچھوے کے بارے میں علم ہوا۔ ماہرین اس معاملے میں کس قدر سنجیدگی سے کوششیں کررہے ہیں، اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ملک بھر کے چڑیا گھروں کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اپنی ملکیت میں موجود تمام نرم شیلز والے کچھووں کی تصاویر انہیں ارسال کریں تاکہ یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ آیا ملک میں ان چار کچھووں کے علاوہ مذکورہ نسل کا کوئی اور کچھوا ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…