اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

دس چیزیں جنھیں کبھی مائیکروویو میں مت رکھیں،تحقیق

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر آپ کو کبھی مائیکروویو اوون کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا ہے تو آپ اکیلے نہیں، درحقیقت زندگی میں آسانی لانے کے لیے تیار کی جانے والی یہ مشین ہم میں سے بیشتر افراد کے لیے کسی معمے سے کم نہیں، یہ چیزوں کو فوری گرم کردیتی ہے مگر کئی بار ایسا دھماکہ ہوتا ہے کہ ہوش اڑ جاتے ہیں۔درحقیقت مائیکروویو نام کی یہ مشین ہر چیز کو گرم کرنے کے لیے نہیں بنی بلکہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جنھیں اس میں رکھنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ہم نے بھی ان اشیاءکی ایک فہرست تیار کی ہے تاکہ آپ مائیکروویو کو زیادہ اعتماد اور کم نقصان کے ساتھ استعمال کرسکیں۔ان میں لنچ بیگز اتنے بھی معصوم نہیں جتنے وہ نظر آتے ہیں۔ کاغذ، پلاسٹک کے بنے تھیلوں اور اخبارات کو مائیکرو ویو سے دور رکھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چیزیں مائیکرو ویو میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہیں اور اس سے زہریلے دھویں کا اخراج کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس حوالے سے احتیاط ضروری ہے اور اپنے کچن میں آگ کو بھڑکتے نہیں دیکھنا چاہتے تو کبھی بھی چینی ساختہ ڈبے یا چائینیز کنٹینر کو مائیکرویو میں مت رکھیں۔ درحقیقت مائیکرو ویو دھات یا میٹل کو برداشت نہیں کرسکتا اور ان ڈبوں میں یہ کسی حد تک شامل ہوتا ہے جس سے آگ پکڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح عام چمچ، دھاتی برتن یا ڈبے بھی کبھی مائیکروویو میں رکھ کر اسے چلانے کی کوشش نہ کریں۔ایک بار ہی استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ڈبے جیسے دہی، مکھن یا کریم وغیرہ کے ڈبے مائیکرو ویو میں رکھنے سے گریز کریں یا مجبوری ہو تو احتیاط برتیں۔ ان ڈبوں میں رکھی اشیائ کو بہت زیادہ ڈگری پر گرم کرنا منسب نہیں کیونکہ مائیکروویو کے چلنے کے دوران ڈبوں کے پگھلنے کا عمل شروع ہوجا تا ہے اور اس سے کیمیکل آپ کے کھانے میں شامل ہونے لگتا ہے۔مائکروویو اوون میں انڈوں کو ابالنا آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، اگر آپ انڈوں کو مائیکرو ویو میں ابالنے کی کوشش کررہے ہیں تو آخر میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ صفائی کی ضرورت پڑے۔ مائیکرویو میں بہت تیزی سے بڑھنے والی حرارت انڈے میں کافی دھواں پیدا کردیتی ہے اور وہ پھٹ جاتا ہے۔
کچھ پھل ہوسکتا ہے کہ مائیکرو ویو اوون کا درجہ حرارت برداشت کرلیں مگر سب نہیں۔ ایسے کرنے کی کوشش میں انگور تو دھماکے سے پھٹیں گے جبکہ کشمش سے دھواں نکلنے لگے گا سو احتیاط سے کام لیں۔ٹماٹو کیچپ یا ریڈ ساس وغیرہ کو بغیر ڈھکن والے برتن کے گرم کرنے کا عمل آپ کے لیے صرف گندگی پھیلانے کا باعث بنا سکتا ہے اور اس کے ذمہ دار بھی آپ خود ہی ہوں گے۔مرچیں بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں کیونکہ یہ بھی آگ بھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ جب آپ مائیکرو کھولیں گے تو نہ صرف اس کا دھواں حلق میں درد اور کھانسی کا باعث بنے گا بلکہ آنکھوں کے لیے خاصا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور یہ کوئی مذاق نہیں۔بیشتر ٹریول مگز مائیکرو ویو میں رکھنا محفوظ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنے ہوتے ہیں۔ یہ اسٹیل اس کے اندر کافی یا چائے کو گرم ہونے نہیں دیتی بلکہ الٹا مائیکروویو کو ہی نقصان پہنچا دیتی ہے۔ اگر یہ مگ پلاسٹک کے ہیں تو ان کے نیچے چیک کرلیں کہ یہ مائیکرو ویو کے لیے محفوظ ہیں یا نہیں۔مائیکرو ویو میں کسی بھی قسم کا میٹل چاہے وہ المونیم فوائل ہی کیوں نہ ہو، کسی صورت اندر گرم ہونے کے لیے رکھنا چاہئے اور اگر آپ ایسی ہمت کرتے ہیں تو پہلے آگ بجھانے کے آلات کی موجودگی کو بھی یقینی بنالیں۔اگر تو آپ نے مذاق مذاق میں یا بے خیالی میں ہی مائیکرو ویو کو خالی ہی چلا دیا ہے تو ایک بڑا دھماکہ بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ جب مائیکرو ویو کے اندر درجہ حرارت کی لہریں کسی چیز میں جذب نہیں ہوتیں تو وہ مائیکرو ویو کے اندر جذب ہونے لگتی ہیں اور وہ پھٹ جاتا ہے سمجھ لیں جیسے خودکش حملہ کرلیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…