پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے مریخ اور مشتری کے درمیان بونے سیارے سئیریس کاسراغ لگالیا

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے سیارہ مریخ اور مشتری کے درمیان پائے جانے والے بونے سیارے سئیریس کی پر اسرار روشنیوں کی اب تک کی واضح ترین تصاویر حاصل کر کے خلائی مخلوق کے اشارے قرار دی جانے والی روشنیوں کی حقیقت کا سراغ لگا لیا ہے۔ نئی تحققیات کے مطابق سیارے پر روشنی پیدا کرنے والے کوئی اجزاءنہیں ہیں بلکہ اس پر نظر آنے والی روشنیاں سورج کی روشنی کا عکس ہیں۔پہلے جنہیں دو بڑی روشنیوں کا جوڑا سمجھا جاتا تھا اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ بہت سی چھوٹی روشنیوں کا مجموعہ ہیں۔ تازہ معلومات بونے سیارے سے 13600 میل کی دوری پر اس کے گرد چکر لگانے والے ڈان خلائی جہاز نے بھیجی ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدان کرسٹوفر رسل کا کہنا ہے کہ ان روشنیوں کے بارے میں مختلف قسم کے نظریات پیش کئے جاتے رہے ہیں جن کے مطابق یہ روشنیاں بونے سیارے کی تخلیق ہیں لیکن تازہ ترین تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ سیارے پر موجود نمک کے زخائر یا برف سورج کی روشنی کو منعکس کرتی ہے جس کی وجہ سے اس پر روشنیاں نظر آتی ہیں۔بونے سیارے سئیریس پر پائی جانے والی روشنیوں میں سے دو نمایاں ترین 92 کلومیٹر قطر کے ایک بڑے گڑھے میں چمکتی نظر آتی ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سورج کی روشنی سیارے کی سطح پر موجود برف کے وسیع زخائر سے منعکس ہوتی ہے۔ ایک اور تھیوری کے مطابق سیارے کی سطح پر موجود نمکین پانی کے خشک ہونے کے بعد نمک باقی رہ گیا جو سورج کی روشنی کو منعکس کر کے پر اسرار روشنیوں کو جنم دیتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…