جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سکائپ : صارفین کے لیے بہترین سروس متعارف

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر کے افراد ویڈیو اور وائس کالز کیلئے سکائپ کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پوری دنیا میں اس کے 300 ملین سے زائد صارفین ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اس سروس کا استعمال کرتے ہیں۔ سکائپ نے صارفین کیلئے ایسا ٹرانسلیشن ٹول متعارف کرا دیا ہے جس نے دنیا بھر کے افراد کے درمیان حائل ”زبان“ کی رکاوٹ کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے اور اب آپ ایسے شخص کے ساتھ بھی باآسانی ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کر سکتے ہیں جو آپ کی زبان بول اور سمجھ نہیں سکتا۔ کسی بھی شخص بات کرتے ہوئے آپ اپنی زبان میں کچھ کہیں تو یہ ٹرانسلیشن ٹول فوری طور پر اسے متعلقہ فرد کی زبان میں ٹرانسلیٹ کر دے گا اور اس کے ساتھ ہی یہ پتہ بھی چلائے گا کہ متعلقہ فرد نے اس ٹرانسلیشن کا مطلب کیا لیا ہے، یعنی یہ خود بخود اپنی خامیاں بھی تلاش کرے گا۔ ابتدائی طور پر سکائپ نے چار زبانوں کی ٹرانسلیشن کی سہولت فراہم کی ہے جن میں انگلش، سپینش، اٹالین اور مینڈرین شامل ہیں تاہم کمپنی نے جلد ہی مزید زبانوں کو بھی شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹرانسلیٹر صرف ویڈیو کالز کے دوران ان چار زبانوں کو ٹرانسلیٹ کرے گا تاہم اگر آپ سکائپ کے ذریعے کسی دوست کے ساتھ چیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس کے ذریعے سکائپ تقریباً 50 سے زائد زبانوں کو ٹرانسلیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کمپنی اسے بھی مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔
فرض کریں کہ آپ کسی سپینش شخص کے ساتھ چیٹنگ کر رہے ہیں تو اس صورت میں آپ اپنا پیغام انگلش میں ہی لکھیں گے لیکن دوسری جانب یہ پیغام متعلقہ زبان میں ظاہر ہو گا اور اسی طرح دوسری جانب سے موجود شخص سپینش میں پیغام لکھے گا تو آپ کو وہ پیغام انگلش زبان میں ہی نظر آئے گا۔ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ ” دنیا بھر کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہی سکائپ کا مشن ہے اور اس ٹرانسلیشن سروس کے ذریعے کمپنی نے زبان میں حائل تمام رکاوٹیں توڑ دی ہے جو ایک بہت بڑا مسئلہ تھا اور اس کے باعث بہت سے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے میں مشکل محسوس کرتے تھے“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…