جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پا کستانی طلبہ نے فٹبال کھیلنے والے ربورٹ تیار کر لیے

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا۔ یہ وہ کام ہے جو ہمیشہ سے پاکستانی فٹبالروں کی پہنچ سے میلوں دور رہا ہے، لیکن پاکستانی روبوٹوں نے انسانی کھلاڑیوں سے آگے بڑھ کر یہی ممکن کام کر دکھایا ہے۔اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں روباٹِکس اینڈ آرٹیفِشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے شعبے کے چھ طلبہ آج کل عالمی کپ جیتنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوششوں میں ہے۔ ا±ن کی تیار کی ہوئی روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبوکپ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا ہے جو جولائی میں چین میں منعقد ہو گا۔شعبے کے سربراہ ڈاکٹر یاسر ایاز کے مطابق ا±ن کے طلبہ کی روبوٹ ٹیم کو سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کھیلنی ہے جو دنیا میں روباٹِکس کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جنوبی ایشیا سے کوئی ٹیم اِس نوعیت کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہے۔ اِس مقابلے کا ہدف ہے کہ دو ہزار پچاس تک فٹبال کی روبوٹ ٹیم کو انسانوں کی عالمی چمپیئن ٹیم کے خلاف کھلایا جائے۔‘سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کی خاصیت روبوٹ کھلاڑی کی خودمختاری ہے۔ ا±س میں اتنا شعور ہونا چاہیے کہ وہ میدان میں ا±ترنے کے بعد خود فیصلے کر سکے کیونکہ کھیل کے دوران ا±سے باہر سے کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اور روبوٹ میں خودمختاری پیدا کرنے کا حل مصنوعی ذہانت میں ہے۔روبو کپ میں بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی بنائی ہوئی روبوٹ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ کوالیفائی کرنے سے عالمی مقابلہ جیتنے تک کے تمام مراحل میں روبوٹ کھلاڑی کی مصنوعی ذہانت کو پرکھا جاتا ہے۔ماہم تنویر اور ان کے ساتھی روبوٹوں کو فٹبال کے کھیل کے مختلف ہنر سکھانے کے لیے کوشاں ہیںپاکستانی ٹیم کو کوالیفائی کرنے کے قابل بنانے والے طلبہ نے فٹبال کے مختلف حربے روبوٹ کے دماغ میں بھرنے کے کام بانٹ رکھے ہیں۔

مزید پڑھیے:آپ کامیابی چاہتے ہیں؟‎

کوئی گول کیپر تیار کر رہا ہے تو کوئی ا±نھیں ساتھی اور مخالف کھلاڑی کی پہچان دے رہا ہے۔ ماہم تنویر کی ذمہ داری روبوٹ کھلاڑیوں کو کِک سکھانے کی ہے۔ انسان فٹبال کو کِک لگائے تو چند لمحوں کی بات ہے لیکن ماہم تنویر کے بقول روبوٹ کا فٹبال کو کِک لگانا طویل اور پیچیدہ عمل ہے۔روبوٹ کو پتہ ہونا چاہیے کہ بال کے لحاظ سے میں کہاں ہوں تاکہ وہ بال کے سامنے جا کر صحیح کھڑا ہو سکے۔ پھر ا±سے اپنی ایک ٹانگ پر توازن قائم کرنا ہوتا ہے۔ ا±س کے بعد وہ دیکھتا ہے کہ گول کہاں ہے، بال کدھر پھینکنی ہے، اردگرد کتنے کھلاڑی کھڑے ہیں؟ پھر وہ صاف راستہ تلاش کرتا ہے۔ راستہ ملنے پر وہ کِک کرنے والی ٹانگ کا زاویہ بناتا ہے۔ تب کِک مارتا ہے۔‘ماہم تنویر کے بقول ا±ن کی ٹیم کے روبوٹ کھلاڑی کِک کرنے کے قابل ہیں۔ اپنا توازن برقرار رکھ سکتے ہیں۔ میدان میں اپنی پوزیشن کی نشاندہی بھی کر لیتے ہیں البتہ عالمی مقابلے کھیلنے سے پہلے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ا±ن کے کھلاڑی کو پتہ ہو کہ ا±سے کتنی رفتار یا طاقت سے کِک لگانی ہے۔یہ کام آسان نہیں کیونکہ دنیا میں اِس پر بہت کم کام ہوا ہے کہ روبوٹ متوازن طاقت اور رفتار کا اندازہ لگا سکے۔‘مصنوعی ذہانت پیدا کرنے کی مہارت کو پاکستانی طلبہ نے صرف کھیل تک محدود نہیں رکھا۔ اِسی شعبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ویل چیئر بھی زیرِتکمیل ہے جو جاپان کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی ہدایت پر تیار کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر یاسر ایاز کے مطابق: ’جب ا±س نے اپنے اوپر بیٹھے ہوئے شخص کو کسی جگہ پر لے کر جانا ہے تو ا±س نے سوچنا ہے کہ میں کِس راستے سے گزر کر جاو¿ں تو وہاں پر پہنچ سکتی ہوں۔ بالکل ا±سی طرح جیسے فٹبال کے میدان میں کھلاڑی کو راستہ بناتے ہوئے بال کو لے کر جانا ہے۔ یہ وہیل چیئر بینائی سے محروم اور ا±ن لوگوں کے کام آئے گی جو دماغی مرض کے باعث خود اِسے نہیں چلا سکتے۔‘|پاکستان کی یونیورسٹیاں تحقیق خصوصاً جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ملکوں کی یونیورسٹیوں سے بہت پیچھے قرار دی جاتی ہیں۔ تاہم پاکستانی طلبہ کا روبوٹوں میں مصنوعی ذہانت پیدا کرکے ا±نھیں عالمی مقابلوں میں اتارنا ثابت کرتا ہے کہ مواقع اور وسائل ملنے پر وہ کِسی سے کم نہیں ہیں۔فوج کی نگرانی میں چلنے والی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے طلبہ کو چھ روبوٹ فراہم کیے جو جسمانی لحاظ سے سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کے معیار پر پورے ا±ترتے تھے۔روبوٹ فٹبالر کِک کرنے کے قابل ہیں، وہ اپنا توازن برقرار رکھ سکتے ہیں، اور میدان میں اپنی پوزیشن کی نشاندہی بھی کر لیتے ہیںمقابلوں میں کوالیفائی کرنے کے لیے خالی دماغ والے روبوٹوں میں طلبہ نے مصنوعی ذہانت بھری۔آج کل وہ اِن کوششوں میں ہیں کہ اپنے روبوٹ کھلاڑیوں کا ذہن زیادہ سے زیادہ پختہ کریں اور چھ کے چھ کھِلاڑی جیت کے لیے ایک ٹیم کی طرح کھیلیں، ساتھی یا مخالف کھلاڑیوں کو دھکے نہ دیں اور نہ ہی گول کیپر، گول بچانے کے لیے قلابازی لگائے۔ایسی صورت میں انسانی کھلاڑی تو زیادہ سے زیادہ زخمی ہوتا ہے لیکن تقریباً 20 لاکھ روپوں کا ایک روبوٹ کھلاڑی جسمانی طور پر ہِل گیا یا ٹوٹ گیا تو پاکستانی طلبہ کے لیے ا±سے مرمت کرانے کی سہولت اپنے ملک میں نہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…