ریاضی کا سوال جس نے دنیا کو پریشان کر دیا

18  اپریل‬‮  2015

اسلام آ باد( نیوز ڈیسک )امریکہ میں سٹینڈرڈائز ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کو حالیہ چند برسوں میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم غالباً آپ سنگاپور میں ٹیسٹنگ کے طریقہ کار سے واقف نہ ہوں گے۔ سنگاپور میں ٹیسٹنگ کا معیار اس قدر بلند ہے کہ یہاں 14برس کی عمر کے بچے کے لئے تیار کیئے جانے والے سوال کو بالغان بھی حل کرنے میں ناکام ہیں۔ اس سوال میں خاتون کی تاریخ پیدائش پوچھی گئی ہے اور ساتھ10ممکنہ جوابات دیئے گئے ہیں۔ درست جواب تک پہنچنے کیلئے کچھ اشارے بھی دیئے گئے ہیں۔ ان اشاروں کے مطابق سوال پوچھنے والی خاتون شیرل البرٹ کو اپنی پیدائش کا مہینہ بتاتی ہے جبکہ اپنے دوسرے ساتھی برنارڈ کو پیدائش کی تاریخ بتاتی ہے۔ البرٹ کہتا ہے کہ مجھے شیرل کی تاریخ پیدائش نہیں معلوم لیکن مجھے معلوم ہے کہ برنارڈ کو بھی معلوم نہیں ہے۔ برنارڈ کہتا ہے کہ پہلے مجھے معلوم نہ تھا کہ شیرل کی سالگرہ کب ہے، لیکن اب مجھے معلوم ہے۔ اس پر البرٹ کہتا ہے کہ پھر مجھے بھی معلوم ہے کہ شیرل کی سالگرہ کب ہے۔
سنگاپور کی وزارت تعلیم کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آیا یہ سوال سچ مچ میں نصاب کا حصہ ہے یا نہیں تاہم فیس بک پر یہ بے حد مقبول ہورہا ہے اور سوشل ویب سائٹ استعمال کرنے والے افراد اس کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سوال کا درست جواب16جولائی ہے جس تک پہنچنے کیلئے اس ذہانت سے کہیں زیادہ ذہانت، منطق اور حساب پر عبور درکار ہے جس قدر کے آٹھویں جماعت کے بچے کے پاس ہوتا ہے۔ اس حوالے سے یہ اطلاعات بھی موجود ہیں کہ یہ سوال عام نصاب کا حصہ نہیں ہے بلکہ سنگاپور اینڈ ایشیئن سکول میتھس اولمپیڈ کے لئے ٹیسٹ میں شامل سوال ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…