جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میموری کارڈسے ڈیلیٹ ڈیٹا واپس لانے کا طریقہ

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہر شخص تقریباً ایسے ہی ردعمل کا اظہار کرتا ہے جب اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اس نے غلطی سے اپنے موبائل فون سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جو کسی خوبصورت جگہ پر چھٹیاں گزارتے ہوئے اتاری تھیں یا کسی دوست یا رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے موقع پر خوبصورت لمحات کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کے ذریعے ویڈیوز یا تصاویر کی صورت میں محفوظ کیا تھا۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گھر میں موجود بچوں کے ہاتھ موبائل فون لگ گیا اور انہوں نے یہ تصاویر یا ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
ایسا ہونے پر شدید کوفت ہوتی ہے اور انسان یہ سوچتا ہے کہ کاش ایسا ہونے سے پہلے پتہ چل جاتا لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہاں آپ کو کچھ ایسے سافٹ وئیرز اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائے گا جن کے ذریعے آپ غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر یا ویڈیوز کو واپس لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ طریقے استعمال کرنے کیلئے سافٹ وئیرز کی ضرورت ہو گی تاہم کچھ اتنے آسان بھی ہیں جنہیں استعمال کرنا ذرا بھی مشکل نہیں۔
ان طریقوں کے استعمال سے ڈیلیٹ شدہ مواد کو واپس لانے کی 100 فیصد گارنٹی تو نہیں دی جا سکتی لیکن کسی بھی پروفیشنل ریکوری کیلئے پیسے خرچ کرنے سے قبل ان کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ زیادہ تر افراد کو ان طریقوں کے استعمال سے کامیابی ہی حاصل ہوتی ہے۔
میموری کارڈ سے ڈیٹا ریکور کرنے کا طریقہ:۔
ریکوری پراسیس میں کودنے سے پہلے یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جب کسی میموری کارڈ میں سے تصاویر یا کوئی اور مواد ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو موبائل یوزر کو خالی جگہ تو ظاہر کرتا ہے لیکن اصل میں وہ ڈیٹا اس وقت تک موجود رہتا ہے جب تک کوئی اور مواد اس میموری کارڈ میں ٹرانسفر نہ کیا جائے۔ لہٰذا کچھ اور چیزیں میموری کارڈ میں ٹرانسفر کرنے سے پہلے ہی ریکوری پراسیس کو استعمال کرنا ضروری ہے اور اسی صورت میں ہی ڈیلیٹ شدہ تصاویر یا ویڈیوز واپس مل سکتی ہیں۔
ویسے تو ڈیٹا ریکوری کیلئے بہت سارے سافٹ وئیرز دستیاب ہیں تاہم ان میں سے اکثر ایسے ہیں جنہیں استعمال سے قبل خریدنا پڑتا ہے لیکن یہاں کچھ ایسے سافٹ وئیرز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو بالکل فری ہیں اور انٹرنیٹ سے باآسانی ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ “CG Security” کمپنی کا “PhotoRec” سافٹ وئیر بہترین آپشن ہے جو ونڈوز اور میک دونوں کیلئے دستیاب ہے لیکن اس کا انٹرفیس تھوڑا سا مشکل ہے تاہم ایک اور کمپنی “piriform” کا سافٹ وئیر “Recuva” اس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جس کا انٹرفیس انتہائی آسان ہے لیکن یہ سافٹ وئی صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کیلئے دستیاب ہے۔
پہلا سٹیپ:۔ اپنا میموری کارڈ کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کریں اور “PhotoRec” سافٹ وئیر کو لانچ کریں۔
دوسرا سٹیپ:۔ اپنے کی بورڈ پر موجود ”ایرو کیز“ کو استعمال کرتے ہوئے فراہم کی گئی لسٹ میں سے اپنا میموری کارڈ سلیکٹ کریں۔( اگر آپ کو میموری کارڈ ڈھونڈنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو آپ اس کے سائز کا اندازہ لگا سکتے ہیں)۔ صحیح ڈرائیو لیٹر ڈھونے کے بعد ”اینٹر“ پریس کریں۔ آپ کے سامنے ایک نئی سکرین آ جائے گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…