نیویارک(نیو ز ڈیسک )اگر آپ کو انجیکشن لگوانے سے ڈر لگتا ہے تو اب آپ کو خوش ہوجاناچاہیے کیونکہ امریکی طبی ماہرین نے ایک ایسا آلہ بنا لیا ہے جو ڈاکٹروں اور نرسوں کو آپکے جسم کے اندر شریانوں کو اچھے طریقے سے دیکھائے گا اور وہ بلا ضرورت یا غلط طریقے سے سوئی نہیں لگائیں گے۔امریکا کے کچھہسپتالوں میں VeinViewer نامی آلے کو آزمائشی طور پر استعمال بھی کیا جارہا ہے اور اسے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔کریسٹی میڈیکل ہولڈنگ کی جانب سے بنائے گئے اس آلے کو مریض کے بازو پر لگا دیا جاتا ہے اور اس میں سے نکلنے والی انفرا ریڈ شریانوں کے خون میں جذب ہوتا ہے اور اس کے بعد شریانوں کے گرد کے ٹشو ایک سرخ روشنی خارج کرتے ہیں جس سے نرس یا ڈاکٹرکو شریان کی صحیح جگہ کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں