جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی ڈراپ تیار جس سے آ پ اندھیرے میں بھی ہر چیز با آسانی دیکھ سکیں گے

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک ) اگرآپ کو کہا جائے کہ ایسے اندھیرے میں کسی کو تلاش کریں جس میں آپ کو اپنا ہاتھ بھی نظر نہ آئے تو یقیناً آپ اسے ناممکن ہی کہیں گے لیکن امریکی ماہرین نے ایسا آئی ڈراپ تیار کرلیا ہے جسے استعمال کرکے اندھیرے میں بھی دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔امریکی ماہرین چشم کی جانب سے اس ڈراپ کا تجربہ سائنسی ویب سائٹ کے رکن پرکیا گیا جس کے لیے اس شخص کی آنکھوں کو جھپکنے سے بچانے کے لیے لگایا گیا اور جراثیم سے بچانے کے لیے ایک خاص سلوشن ڈالا گیا اس کے بعد ان کی آنکھوں میں 3 مرتبہ سیاہ سی ای سکس (Black Chlorine e6) کی 50 مائیکرولیٹر مقدار ڈالی گئی۔ماہرین کی جانب سے دوا ڈالنے کے بعد اس شخص کو 2 گھنٹے تک آنکھیں بند رکھنے کا کہا گیا اور تجربے کے بعد اسے اندھیرے میں 10 میٹر کی دوری تک مختلف نشانات شناخت کرنے کے لیے دکھائے گئے جسے اس نے باآسانی شناخت کرلیا جب کہ اس آئی ڈراپس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی سامنے نہیں آئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سی ای سکس محلول کو تجرباتی طور پرشب کوری( نائٹ بلائنڈنیس) کے مرض میں مبتلا ایسے افراد پر آزمایا جارہا ہے جو سورج غروب ہوتے ہیں کم نظر آنے کی شکایت کرتے ہیں تاہم وہ اس کے استعمال سے اندھیرے میں بہتر طور پر دیکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سی ای سکس کو چوہوں اور دیگر جانوروں پر بھی آزمایا گیا تھا اس کے علاوہ 40 سال قبل اسے رگوں میں انجکشن کے ذریعے داخل کرکے کینسر کے علاج میں بھی کچھ کامیابیاں حاصل کی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…