جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایندھن بچائے ماحول دوست چولہا اپنائیے

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈ یسک ) ویسے تو چولہے کو جلانے کے لیے لکڑی، گیس یا تو ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب ایک ایسا چولہا تیار کرلیا گیا ہے جو 80 فیصد کم ایندھن کو استعمال کرے گا۔
جرمنی میں بنایا گیا یہ چولہا دیکھنے میں ایک پریشر ککر نظر آتا ہے جس کا نام ”اسٹوو 80“ ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روایتی کھلے چولہوں کے مقابلے میں80 فیصد کم ایندھن استعمال کرتا ہے اس میں صرف ایک پونڈ لکڑی سے 6 لیٹر پانی ا±بالا جاسکتا ہے، اس منفرد چولہے میں ایک مخصوص سلنڈر کھانا پکانے، گرم کرنے اور فرائی کا کام کرتا ہےاور چولہا استعمال نہ ہونے کی صورت میں بھی انسولیشن کے ذریعے کھانے کو کئی گھنٹوں تک گرم رکھ سکتا ہے۔جرمن کمپنی نے اس چولہے کی فروخت شروع کردی ہے جس کی قیمت 60 سے 205 ڈالر تک ہے لیکن یوایس ایڈ نے ان قیمتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غریب عوام کی خرید سے باہر ہے کیونکہ نائیجیریا کی آدھی سے زائد آبادی روزانہ ایک ڈالر سے بھی کم کماتی ہے اور کم و پیش باقی ممالک میں بھی یہی صورتحال ہے۔دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ غیر منافع بخش منصوبے کے ذریعے اگلے 5 سال میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں میں ایسے چولہے تقسیم کرے گی اور یوں صرف ایک سال میں 20 ہزار ٹن مضر کاربن ڈائی آکسائیڈ کو فضا میں جانے سے روکا جاسکے گا۔بند گھروں میں لکڑی جلنے سے دھواں پیدا ہوتا ہے جو حاملہ خواتین میں بیماریوں اور بچوں میں سانس کے امراض کی وجہ بن رہا ہے اسی لیے کمپنی کے نزدیک اس ایجاد کا براہِ راست اثر ماحول پر ہوا ہے جب کہ کھانا پکانے کے لیے کم ایندھن کا مطلب درختوں کی کم کٹائی ہے اور جنگلات محفوظ ہونے سے اگلی نسلیں بھی محفوظ ہوتی ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…