جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لائیو اسٹریمنگ ایپ صحافت کی دنیا میں انقلاب لے آئی

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) نیویارک کی تین عمارتوں میں بھڑکنے والی خوفناک آگ کی فوری لائیو کوریج الیکٹرونک میڈیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک اسمارٹ فون ایپلیکشن کے ذریعے ہوئی۔یہ سانحہ پیش آیا عین اس دن جب مشہور و معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنی نئی لائیو اسٹریم سروس ’پیری اسکوپ‘ لانچ کی تھی اور پوری دنیا نے آتشزدگی کے اس سانحے کی لائیو کوریج اس موبائل ایپ کے ذریعے سب سے پہلے دیکھی۔اس واقعے سے میڈیا کے تجزیہ نگاروں کو احساس ہوا کہ کس طرح پیری اسکوپ اوراس کی حریف ایپ میرکاٹ دنیا بھر میں پیش آنے والے واقعات کو لائیو آن لائن پیش کرسکتی ہے اور ان کا استعمال شہری صحافت کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کرسکتا ہے۔اس ایپ کے ذریعے لائیو ویڈیو ٹویٹر پر نشر کرنےکے بعد کسی بھی ویڈیو کو یو ٹیوب یا ایسے کسی آن لائن چینل پر اپ لوڈ کرنے اور براڈ کاسٹر کو بھیجنے کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا گزشتہ کئی سال سے شہری صحافت کو فروغ دے رہا ہے اور اب لائیو ویڈیو کا استعمال یقیناً عوام کے لئے نیوز تک رسائی کے ذریعے کو تبدیل کر کے رکھ دے گا۔اس ایپ میں صرف یہ نہیں ہے کہ ویڈیو اپ لوڈ کردی جائے بلکہ ویڈیو سماجی رابطے کے نیٹ ورک پر اپ لوڈ ہورہی ہے جہاں لوگ آپس میں زیادہ ربط رکھتے ہیں اور کوئی بھی واقعہ بجلی کی سرعت سے دنیا بھر میں پھیل جاتا ہے۔شمال مشرق کی ایک امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر جیف ہووے کا کہنا ہے کہ یہ میڈیا کی تاریخ کا ایک نیا انقلاب ہے۔سوشلمیڈیا سائٹ کی اس آفر کے ذریعے شہری صحافت کے خواہاں افراد بے پناہ فوائد حاصل کرسکیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…