جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ناسا انجینئر کا1991ءکے خلائی مشن کے دوران خلائی مخلوق دیکھنے کا دعویٰ

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ناسا کے ایک سابق انجینئر نے دعویٰ کیا ہے کہ 1991ءکے ایک خلائی مشن کے دوران انہوں نے نو فٹ بلند خلائی مخلوق دیکھی تھی۔ کلارک مک کلیلینڈ اس برس خلائی مشن پر روانہ ہونے والی ٹیم کا حصہ تھے ، اور فلوریڈا میں واقع کینیڈی سپس سینٹر میں مشن کی نگرانی پر معمور تھے جب ان کا ٹاکرہ مبینہ خلائی مخلوق سے ہوا۔ کلارک کا کہنا ہے کہ وہ مخلوق دو ٹانگوں پر کھڑی تھی پھر وہ دو امریکی خلابازوں کے پاس آئی اور تقریباً ایک منٹ سات سیکنڈز تک وہیں رہیں۔ کلارک نے دونوں خلا بازوں کے نام بتانے سے انکار کیا، جنہوں نے بقول کلارک کے اس خلائی مخلوق کو دیکھا تھا۔ کلارک کادعویٰ ہے کہ انہوں نے ناسا کے800سے زائد خلائی مشنز میں کردار نبھایا ہے تاہم امریکی حکومت نے انہیں ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کی پنشن سے بھی محروم کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ سوشل سیکیورٹی کی مد میں ملنے والی معمولی رقم کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اب کلارک نے حالات سے تنگ آ کے یوٹیوب کے ذریعے ویڈیوز کی ایک سیریز تیار کی ہے جس کے ذریعے سے انہوں نے امریکی عوام کو حالات کی سنگینی کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔ مذکورہ انکشاف بھی اسی ویڈیو سیریز میں کیا گیا ہے۔ کلارک نے اس انکشاف کے ساتھ ہی یہ بھی درخواست کی ہے کہ ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لیا جائے کیونکہ وہ انسانی زندگی اور زمین سے بے حد پیار کرتے ہیں اور وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ کلارک نے اپنے دعوے کی سچائی کو بیان کرنے کیلئے ناسا کے ہمراہ گزارے گئے وقت کی بے تحاشہ تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ کلارک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ خیال کیا جاسکتا ہے کہ وہ ضرور ناسا کے خلائی مشن کے حوالے سے ایسی معلومات رکھتے ہیں جن کی بنا پر امریکی حکومت ان کی خدمات کو قبول کرنے سے انکاری ہے، دوسری جانب اس امر کا امکان بھی موجود ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہ آیا ہو اور اب کلارک نے اپنی پنشن کی وصولی کیلئے میڈیا کی نظروں میں آنے کیلئے یہ نیا ڈرامہ رچایا ہو۔ کلارک کے دعوے کی سچائی اسلئے بھی تھوڑی مشکوک دکھائی دیتی ہے کہ وہ ان دونوں خلابازوں کا نام بتانے سے انکاری ہیں جنہوں نے ان کے ہمراہ اس خلائی مخلوق کا مشاہدہ کیا، نیز وہ کون سی وجوہات تھیں جن کی بنا پر امریکہ یا ناسا یا خود ان انجینیئرز نے خلائی مخلوق کو دیکھنے کی خبر کو تقریباً چوبیس برس تک دنیا سے چھپائے رکھا۔ ویسے بھی خلائی مخلوق دیکھنے کا دعویٰ کوئی نئی کہانی نہیں ہے بلکہ دنیا میں ایسی بہت سی تنظیمیں بڑے منظم طور پر اس قسم کے عقائد کو پھیلانے میں مصروف ہیں جن کی رو سے مریخ اور دیگر سیاروں پر خلائی مخلوق دیکھی گئی ہیں اور ایسی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ وہ زمین کو اس خلائی مخلوق کے حملے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…