کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل نےدعویٰ کیاہےکہ اس نےتقریباً سوفیصد درستگی کےساتھ چہرے کی پہچان کرنےوالی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔گوگل کی ٹیکنالوجی نےعملی مظاہرے کےطورپرانٹرنیٹ پر موجود تصاویر میں سےتیرہ ہزار چہروں کی شناخت کی اور یہ بھی درست طور پر بتایا کہ کوئی دو یا زائد تصویریں ایک ہی شخص کی ہیں یا نہیں ہیں۔یہ ٹیکنالوجی تصویروں کی پہچان کرنےکے علاوہ متعلقہ ناموں کو بھی ڈھونڈ لیتی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس کی مدد سے انٹرنیٹ پر موجود تصاویر کو ان کےناموں کےساتھ منسلک کیا جاسکے گا۔