بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ڈیجیٹل تھرماس :گرمی سے موبائل فون بھی چارج

datetime 22  مارچ‬‮  2015 |

فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک )جرمنی کے شہر ہینوور میں گزشتہ ہفتے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئی ایجادات اور اختراعات پیش کی گئیں جن میں ایک ایسا تھرماس بھی شامل تھا جو چائے اور کافی کو گرم رکھنے کے علاوہ موبائل فون کی بیٹری کو چارج بھی کرسکتا ہے۔”سی بیٹ 2015 “ کے نام سے ہونے والی نمائش میں برقی اور گھریلو مصنوعات بنانے والے بین الاقوامی ادارے ”ٹیرا ٹیک کمپنی“ کی جانب سے پیش کئے ڈیجیٹل تھرماس میں ناصرف گرما گرم چائے اور کافی اپنے ساتھ لے جا سکتی ہے بلکہ یہ بوقت ضرورت موبائل فون کی بیٹری بھی چارج کرسکتا ہے۔”ہاٹ پاٹ 1200“ نامی اس تھرماس آئی فون یا اینڈرائڈ فون کو چارج کرنے کے لئے ”یو ایس بی“ پورٹ موجود ہے۔ تھرماس میں 80 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت والا مشروب بھرا جاتا ہے تو یہ مشروب کی حدت سے بجلی پیدا کرتا ہے جس سے بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔ کمپنی نے اس تھرماس کی قیمت بھی انتہائی مناسب یعنی 60 یورو مقرر کی ہے جب کہ اس کی مالیت پاکستان کرنسی میں 6ہزار 600 بنتی ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…