منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا آپ کو معلوم ہے you tubeکیوں شروع کی گئی ؟جواب جان کر آپ حیران بھی ہوں گے اور ہنسیں گے بھی

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو   دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کی بنیاد تین دوستوں چیڈ ہرلی، سٹیو چین اور جاوید کریم نے رکھی اور اگرچہ ہم سب اس ویب سائٹ کے مداح ہیں مگر ہم میں سے اکثر یہ نہیں جانتے کہ ان دوستوں کے ذہن میں اس قدر اچھوتا آئیڈیا کیسے آیا۔ یہ تینوں دوست پے پیل نامی کمپنی کے ملازم تھے۔ چیڈ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے طالب علم تھے جبکہ چین اور کریم یونیورسٹی اور الینائے کے طالبعلم ایک مشہور کہانی کے مطابق چین کے اپارٹمنٹ پر ایک ڈنر پارٹی منعقد کی گئی جس میں کریم شریک نہیں تھا اور اس نے یہ ماننے سے انکار کردیا اور اس کے دوستوں نے پارٹی منعقد کی تھی۔ کہانی کے مطابق ان دوستوں کو اس بات کا پچھتاوا ہوا کہ اگر انہوں نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہوتی تو وہ فوری طور پر کریم کو دکھا سکتے تھے۔ اگرچہ اسے یوٹیوب قائم کرنے کی وجہ بتایا جاتا ہے لیکن اصل میں یہ کہانی درست نہیں ہے۔کریم کا کہنا ہے کہ اصل کہانی یہ ہے کہ وہ 2004ءمیں سپر باﺅل ٹی وی شو میں جینٹ جیکسن کے کردار کی ویڈیو کہیں سے حاصل نہیں کرپارہے تھے اور اسی طرح جب انہیں 2004ءمیں آنے والے سونامی کی ویڈیوز بھی دستیاب نہیں ہورہی تھیں تو انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی ویب سائٹ کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا کہ جہاں پر لوگ اپنی بنائی گئی ویڈیوز شیئر کرسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی آئیڈیا ہاٹ آر ناٹ ویب سائٹ سے لیا اور پھر 2005ءمیں یوٹیوب کی بنیاد رکھ دی۔ اس کا پہلا دفتر ریاست کیلیفورنیا کے علاقہ سیم ماتیو میں ایک جاپانی پیزا ریسٹورنٹ کی بالائی منزل پر واقعہ تھا۔ یوٹیوب ڈومین نیم کو فروری 2005ءمیں ایکٹیویٹ کیا گیا۔ پہلی یوٹیوب ویڈیو کا عنوان “Me at the zoo” تھا اور یہ جاوید کریم نے سین ڈیاگو چڑیا گھر میں بنائی تھی۔ یہ ویڈیو آج بھی یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔خبر کا حوالہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…