تلخیاں بڑھ گئیں،پاکستانی وزارت داخلہ کا ویزہ دینے سے انکار ،بھارتی امیدوں پر پانی پھر گیا
اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیاہے ٗ بھارتی ٹیم کو ساؤتھ ایشین جونیئرچیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آنا تھا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چمپئن شپ 15سے17جولائی تک کراچی میں شیڈول ہے،ایونٹ میں تمام سارک ممالک کے کھلاڑی کو شرکت کرنی ہے۔