لاہور (این این آئی)پنجاب میں سکول ٹرپس پر پابندی عائد کردی،
جبکہ 50کلومیٹر سے زائد فاصلے کے مطالعاتی دورے بھی ممنوع قرار دئیے گئے ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے طلبہ کے لیے 50کلومیٹر سے زائد فاصلے پر سکول ٹرپس اور مطالعاتی دوروں پر پابندی عائد کردی، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر ہوگا، جس کے تحت طلبہ کو 50کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تفریحی یا مطالعاتی دوروں پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔



















































