بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کراچی، خالی فلیٹ میں چوری کی کوشش کرنے والا مبینہ ملزم چوتھی منزل سے گر کر زخمی، واقعے کی ویڈیو وائرل

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے ٹیپو سلطان میں خالی فلیٹ میں مبینہ طور پر چوری کی نیت سے داخل ہونے والا شخص فرار ہونے کی کوشش کے دوران عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر زخمی ہوگیا۔

واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں ملزم کو عمارت سے لٹکتے اور نیچے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ ملزم ٹیپو سلطان کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر واقع خالی فلیٹ میں چوری کی غرض سے داخل ہوا۔ اسی دوران اہل خانہ کے اچانک پہنچنے پر ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے فلیٹ کے واش روم میں موجود روشن دان کے راستے باہر نکلنے کی کوشش کی اور عمارت کی بیرونی دیوار سے لٹک گیا۔ وہ چند سیکنڈ تک عمارت کے ساتھ لٹکا رہا، تاہم گرفت برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے جاگرا۔ملزم پہلے گراؤنڈ فلور پر واقع ایک دکان کے شیڈ سے ٹکرایا اور پھر سڑک پر گرنے کے باعث زخمی ہوگیا۔ واقعے کی وائرل ویڈیو میں بھی اس شخص کو عمارت سے لٹکتے اور اچانک نیچے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او ٹیپو سلطان راجہ سنور کے مطابق پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ایک خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…