لاہور (این این آئی)لاہور میں بغیر لائسنس شیر کے تین بچے رکھنے والے شہری کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
جین مندر چوک میں ٹریفک حادثے کے دوران گاڑی میں موجود شیر کے تین بچے سامنے آگئے، جس پر پولیس کی موجودگی میں وائلڈ لائف انسپکٹر نے ان کی ملکیت کا لائسنس طلب کیا۔شیر کے بچوں کی ملکیت کا دعویدار رضا ہمایوں کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، جس پر وائلڈ لائف انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے شیر کے بچوں میں دو نر اور ایک مادہ شامل ہیں۔
تینوں بچوں کو علاج معالجے اور دیکھ بھال کے لیے سفاری پارک منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم رضا ہمایوں کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔



















































